پشاور، بینظیربھٹوکی برسی تقریب شدیدبدنظمی اور ہلڑبازی کاشکار ،
صوبائی صدر خانزادہ خان کو تقریرسے روکنے کی متعددبارکوشش کی گئی ، سٹیج پر پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن اور پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے مابین شدیدہاتھاپائی
ہفتہ 27 دسمبر 2014 23:24
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) ملک کے دیگرحصوں کی پشاورمیں بھی شہید بے نظیربھٹوکی ساتویں برسی منائی گئی تاہم منعقدہ تقریب شدیدبدنظمی اور ہلڑبازی کاشکار رہی ۔پارٹی کے صوبائی صدر خانزادہ خان کو تقریرسے روکنے کی متعددبارکوشش کی گئی اس دوران سٹیج پر پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن اور پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے مابین شدیدہاتھاپائی ہوئی ۔
نشترہال پشاورمیں بے نظیربھٹو کی برسی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں سابق وزیراعظم اور پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویزاشرف مہمان خصوصی تھے ضلعی رہنماؤں کے بعد جب پارٹی کے صوبائی صدر خانزادہ خان تقریر کیلئے ڈائس کے سامنے آنے کی کوشش کررہے تھے تو اس دوران پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن نے انکوروکنے کی کوشش کی اس دوران سٹوڈنٹس اور یوتھ کے مابین شدیدہاتھاپائی ہوئی جس میں سے خانزادہ خان کوبھی کئی مکھے لگ گئے تاہم خانزادہ خان تقریرکرنے پر بضدتھے ان کے ڈائس کا گھیراؤکیاگیا اور ان کو تقریرسے منع کرنے کی ہرممکن کوشش کی گئی اس دوران پارٹی کے ضلعی صدرملک طہماش اور پیپلزسٹوڈنٹس کے مابین دوبارہ لڑائی شروع ہوئی خانزادہ کی تقریرجاری تھی کہ سٹیج کا پچھلاحصہ ریسلنگ کا منظرپیش کررہاتھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.