ماضی میں خصوصی فوجی عدالتیں جمہوریت کے خاتمے کیلئے اب اسے بچانے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قائم کی جائینگی‘ پرویز رشید
اتوار 28 دسمبر 2014 16:34
اسلام آباد/لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ماضی میں خصوصی فوجی عدالتیں جمہوریت کے خاتمے کیلئے قائم کی گئیں لیکن اب یہ عدالتیں جمہوریت کو بچانے اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے قائم کی جائیں گی،بندوق کے ذریعے ایجنڈے کا نفاذ ہرگز قبول نہیں ، آئندہ نسلوں کو وحشی جانوروں سے بچانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، اگر آج خوفزدہ ہو گئے تو دہشتگرد اس ملک کو قبرستان بنا دیں گے۔
اپنے ایک بیان میں پر ویز رشید نے کہا کہ امن و استحکام اس خطے کا مشترکہ اثاثہ ہے اور ہمیں کابل کا امن بھی اتنا ہی عزیز ہے جتنا اسلام آباد کا ،افغانستان میں امن پاکستان کے لئے اہم ہے۔افغانستان کو دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کا ہم خیال بنانے میں وزیراعظم نواز شریف نے اہم کردار ادا کیا۔(جاری ہے)
پاکستان اور افغانستان مل کر دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑیں گے۔
پرویز رشید نے کہا کہ بعض عناصر کی جانب سے بندوق کے زور پر ایجنڈا مسلط کرنا نا قابل قبول ہے۔ ماضی میں خصوصی فوجی عدالتیں جمہوریت کے خاتمے کیلئے قائم کی گئیں لیکن اب یہ عدالتیں جمہوریت کو بچانے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قائم کی جائیں گی۔ہمارا واسطہ بندوق کے زور پر ایجنڈا نافذ کرنیوالے عفریت سے پڑا ہے ،تاہم بندوق کے ذریعے ایجنڈے کا نفاذ ہرگز قبول نہیں ، ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو ان وحشی جانوروں سے بچانا ہے ۔ اس کے لئے جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے ، اگر آج خوفزدہ ہو گئے تو دہشتگرد اس ملک کو قبرستان بنا دیں گے جو انشا اللہ کبھی نہیں ہوگا ۔ ان کا کہنا ہے کہ جمہوریت اور دہشت گردی متضاد چیزیں ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ عمران خان پارلیمنٹ میں واپس آئیں گے اور جمہوریت کو ہمارے ساتھ مل کر مستحکم بنائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.