کراچی کے ٹمبر مارکیٹ میں لگنے والی آگ حکومتی نااہلی ، بے حسی اور بد انتظامی کا شاخسانہ ہے ، خرم شیر زمان ،
فی گھر ایک لاکھ روپے دینے کے اعلان ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ،رہنما پاکستان تحریک انصاف
پیر 29 دسمبر 2014 16:23
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سندھ کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کراچی کے ٹمبر مارکیٹ میں لگنے والی آگ حکومتی نااہلی ، بے حسی اور بد انتظامی کا شاخسانہ ہے ، ٹمبر مارکیٹ کی صورتحال دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے ، اتنی بڑی تباہی حکومتی اداروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
یہ باتیں انہوں نے سانحہ ٹمبر مارکیٹ پر اپنے ایک مذمتی بیان پر کہیں ۔(جاری ہے)
خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ ٹمبر مارکیٹ کی آتشزدگی کی جوڈ یشنل کمیشن قائم کر کے عدالتی تحقیقات کرائی جائیں تاکہ پتہ چل سکے کہ اتنا بڑا سانحہ کیسے رونما ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹمبر مارکیٹ کے اس سانحہ سے ہزاروں لوگ متاثر ہوچکے ہیں ، ٹمبر مارکیٹ سانحہ کے باعث تاجروں کے ساتھ ساتھ سینکڑوں رہائشی خاندان بھی متاثر ہوا ہے ، اتنے بڑے نقصان پر حکومت سندھ کی جانب سے فی گھر ایک لاکھ روپے دینے کے اعلان ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ۔
انہوں نے کہا تحقیقات مکمل کر کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے ، ٹمبر مارکیٹ کے تاجروں کیساتھ ساتھ رہائشی متاثرین کو بھی معقول معاوضہ دیا جائے تاکہ وہ اپنے زندگی کی گاڑی کی رواں دواں رکھ سکیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.