وزیراعلیٰ شہباز شریف ایک ویژن کے تحت سماجی شعبوں میں بہتری لا رہے ہیں،برطانوی ہائی کمشنر،
برطانوی ٹیکس گزاروں کا پیسہ پنجاب میں شفاف اور درست طریقے سے استعمال ہورہا ہے،فلپ بارٹن أ
پیر 29 دسمبر 2014 17:03
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) برطانیہ کے ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران پنجاب میں تعلیم، صحت اور سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں نمایاں ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ ان شعبوں میں بہتری آئی ہے اور آپ ایک ویژن کے تحت سماجی شعبوں میں بہتری لانے کیلئے مثالی اقدامات کر رہے ہیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے تعاون سے پنجاب میں تعلیم ، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی ترقی کے لئے جاری پروگرامز پر اچھے طریقے سے عملدرآمد کیا گیاہے۔
برطانوی ٹیکس دینے والے عوام کے پیسے کا پنجاب میں بہترین ،شفاف اور درست استعمال کیا جا رہاہے اور یہ سب کچھ وزیراعلی محمد شہبازشریف کی ذاتی دلچسپی ،محنت اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانے کے عزم کی بدولت ممکن ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے ترقیاتی ادارے ڈیفڈ کے اشتراک سے سکول ریفارمز روڈ میپ، صحت عامہ اور سکل ڈویلپمنٹ پروگراموں پر موثر انداز میں عمل کیاجا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان پروگراموں کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.