یوٹیلٹی سٹورز پرگھی، تیل اور دالوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان
پیر 29 دسمبر 2014 18:26
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء)یکم جنوری سے یوٹیلٹی اسٹورز پرگھی، تیل اور دالوں کی قیمتوں میں 10روپے تک کمی کا امکان ہے، دو ماہ کے دوران یوٹیلٹی اسٹورز کے گھی کی قیمت 15روپے جبکہ کھانے پکانے کے تیل کی قیمت میں 22روپے تک کمی ہوچکی ہے۔
(جاری ہے)
یوٹیلٹی اسٹور ذرائع کے مطابق ملک بھر میں تیل مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث یکم جنوری سے تیل اور گھی کی قیمتوں میں 10روپے تک کمی کا امکان ہے جبکہ مختلف دالوں کی قیمتیں 5سے 8روپے تک سستی ہونے کے امکان ہے۔
ملک میں حکومت کی جانب سے تیل مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث سفری لاگت کم ہونے سے بھی سرکاری اسٹورز پر کھانے پکانے کے تیل و گھی اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں کم ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دوماہ کے دوران سرکاری اسٹورز پر گھی کی قیمت 15روپے کمی کے بعد 130روپے کلو کھانے پکانے کے تیل کی قیمت 22 روپے کمی کے بعد 135روپے فی کلو ہوچکی ہے۔ دالوں کی قیمتیں بھی 5سے 8 روپے فی کلو تک کمی کا امکان ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.