لبارڈ خصوصی افراد کو ہنرمند بنانے کے لیے کوششوں کا سلسلہ جاری رکھے ‘ پرویز ملک،
ترقی یافتہ ممالک کی نسبت پاکستان میں معذور افراد کے لیے بنیادی سہولیات کا فقدان ہے ‘ صدر لبارڈ
پیر 29 دسمبر 2014 18:26
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) لاہور بزنسمین ایسوسی ایشن برائے بحالی معذوراں (لبارڈ) کے صدر پرویز ملک نے کہا ہے کہ لبارڈ خصوصی افراد کو ہنرمند بنانے کے لیے کوششوں کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ وہ اپنی خداداد صلاحیتوں کو استعمال میں لاکر کسی پر بوجھ بننے کے بجائے خود انحصار زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لبارڈ کے سالانہ اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
لبارڈ کے سینئر نائب صدر میاں نصرت الدین، جائنٹ سیکریٹری سعید خان، سیکریٹری اطلاعات احمر ملک، فنانس سیکریٹری عباس خان اور لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں نعمان کبیر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ پرویز ملک نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی نسبت پاکستان میں معذور افراد کے لیے بنیادی سہولیات کا فقدان ہے ، ترقی یافتہ ممالک میں عمارتوں پر خصوصی ریمپ تعمیر کیے جاتے ہیں اور عوامی مقامات پر بھی سہولیات یقینی بنائی جاتی ہیں تاکہ معذور افراد کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے لہذا ہمیں بھی ایسے ہی اقدامات اٹھانا ہونگے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.