گیارہ سال بعد افغانستان میں نیٹو کا جھنڈا سرنگوں ہوگیا،پروفیسرابراہیم،
امریکہ حواریوں کیساتھ شکست کھا کر واپس لوٹ رہا ہے ، برطانیہ اور روس کے بعدامریکہ تیسری استعماری قوت ہے،امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا
پیر 29 دسمبر 2014 21:10
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ گیارہ سال بعد افغانستان میں نیٹو کا جھنڈا سرنگوں ہوگیا ۔ امریکہ اپنے حواریوں کے ساتھ شکست کھا کر واپس لوٹ رہا ہے ۔ برطانیہ اور روس کے بعدامریکہ تیسری استعماری قوت ہے جو افغانستان میں شکست کھا کر واپس لوٹ رہا ہے ۔ امریکہ نے مسلمانوں کو لڑانے کی سازشیں تیار کرکے امت مسلمہ پر جنگیں تھوپ دی ہیں تاکہ مسلمان دنیا میں سر نہ اٹھاسکیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیوڑ بازار تخت بھائی ضلع مردان میں ایک بڑے شمولیتی جلسہ سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں کہا کہ آرمی پبلک سکول پر حملے میں بہت ظلم ڈھایا گیا۔ ہمارے دل کے ٹکڑوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔(جاری ہے)
یہ ایک نہ بھولنے والا غم ہے ۔ اس کا مقابلہ ہم قومی یکجہتی کی بنیاد پر ہی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتیں اور آپریشن دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کرسکتیں ۔
اس کا مقابلہ اللہ کے دین اور اسلامی نظام کے نفاذ سے کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے پاکستان سے پھانسی کی سزا پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے لیکن ہم صرف اللہ کے قانون کے پابند ہیں ۔ ملک میں فوری طور پر قصاص کا قانون نافذ کیا جائے۔ آئین میں تبدیلی کرکے صدر مملکت سے بھی معافی کا اختیار واپس لیا جائے کیونکہ شریعت میں معافی کا اختیار صرف مقتول کے ورثاء کو حاصل ہے۔ پرویز مشرف زندہ ہیں لیکن ان پر حملہ کرنے والوں کو پھانسی کی سزا دے دی گئی ، جبکہ ملک میں بہت سے قاتل بشمول پرویز مشرف دندناتے پھر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش مسئلے سے نمٹنے کا حل نہیں ۔ سیکورٹی فراہم کرنا تعلیمی اداروں کی نہیں بلکہ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ پولیس اور فوج ان اداروں کو سیکورٹی فراہم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کی لہر تب ہی ختم ہوسکتی ہے جب حاکم اور محکوم دونوں اللہ کے قانون کے پابند ہوں تو ہم قومی یکجہتی اور اسلامی شریعت کے نظام کے ذریعے دہشت گردوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.