اوتھل یونیورسٹی تعلیمی ادارے سے تبدیل ہوکرکاروباری ادارہ بنتاجارہا ہے،اختر بلوچ ،

جامعہ دن بدن زبو ں حالی کا شکار ہو تا جارہا ہے ، وی سی کا طلبہ و اساتذہ کے رویہ بھی درست نہیں ، صدر بی ایس اوپُجاراوتھل

پیر 29 دسمبر 2014 21:22

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء)بی ایس اوپُجاراوتھل زون کے صدر اختربلوچ،نائب صدرمحمدخان باجوئی،یونٹ سیکرٹری میرزمان بلوچ،ڈپٹی یونٹ سیکرٹری جلیل بلوچ ودیگرممبران نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ اوتھل یونیورسٹی تعلیمی ادارے سے تبدیل ہوکرکاروباری ادارہ بنتاجارہا ہے موجودہ وی سی ادارے کے کے تعلیمی ڈپارٹمنٹس اورطلباء کع وقت دینے کی بجائے ٹھیکیداروں اور ترقیاتی منصوبوں کوموصوف زیادہ وقت دینے کی کوشش کرتے ہیں اوتھل یونیورسٹی تعلیمی حوالے سے دن بہ دن زبو حالی کا شکار ہو تا جارہا ہے وی سی نے اپنے صواب دید پر بہت سے ٹیچرز کو وزٹینگ پر رکھا ہے جن کا طلباء کے ساتھ رویہ درست نہیں اور وہ ذاتی انا کی بنیاد پر طلباء کے ساتھ نا روا رویہ رکھ رہے ہیں وی سی صاحب سے ملاقات کیلئے طلباء ترس گئے ہیں ہفتے ہفتے وی سی کے آفس کے سامنے بیٹھنے کے باوجود ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کسی ریاست کے شہنشاہ سے ملاقات کیلئے ساحل بیٹھے ہو مگر شہنشاہ کے دربان شہنشاہ سے ملاقات کیلئے ساحلین کو وقت ہی نہیں دیتے اوتھل یونیورسٹی میں آسٹل سمیت بہت سے مسائل ہے باوجود اس کے وی سی صاحب طلباء سے ملنے تک کو گوارہ نہیں کرتے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور اوتھل یونیورسٹی کے ساحل یعنی طلباء بادشاہ کے معظم یعنی وی سی صاحب سے بذریعہ اخبار ملنے کی درخواست کرتے ہیں ۔