ظالموں ،وحشی درندوں سے ملک کو نجات دلائیں گے ،دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے‘ شہباز شریف ،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے ،پاکستان کی سر زمین کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کر کے دم لیں گے ،بچے قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں ،آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں کی بہادری اور جرات پر پوری قوم کو فخر ہے ‘ آرمی پبلک سکول پشاور کے طلبا سے گفتگو
منگل 30 دسمبر 2014 20:38
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30دسمبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور میں دہشت گردی کے بد ترین اور المناک واقعہ نے پوری قوم کو رنجیدہ کیاہے، آرمی پبلک سکول میں سفاک درندوں نے ظلم کی انتہاء کی اور قوم کے مستقبل پر حملہ کیاہے،شہید بچوں کی قربانیوں کے طفیل آج دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد او رپر عزم ہے، انشاء الله اتحاد کی قوت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ ضرور جیتیں گے او رپاکستان کی دھرتی کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کر کے دم لیں گے،ظالموں اور وحشی درندوں سے ملک کو نجات دلائیں گے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے منگل کے روز آرمی پبلک سکول پشاور کے طلبا ارباب کریم ، ارباب زلنت او ران کے والد ارباب کریم سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
طلبا نے آرمی پبلک سکول میں پیش آنے والے دہشت گردی کے بدترین واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔آرمی پبلک سکول پشاور کے سابق طالبعلم ارباب حمزہ ، خوشحال خان خٹک اور طلباکے انکل ظفر درانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان او رسیکرٹری سکولز عبدالجبارشاہین بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی نے ملک کو بے پناہ نقصان پہنچایاہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے افسران او رجوانوں کے علاوہ ان کے بچے بھی قربانیاں دے رہے ہیں او راس جنگ میں اب تک ہزاروں پاکستانی جام شہاد ت نو ش کر چکے ہیں ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہو چکی ہے اور اسی باہمی اتحاد سے دہشت گردوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے شکست دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ آرمی پبلک سکول کے بچوں کی قربانی رائیگا ں نہیں جائے گی۔بچے قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں،بچوں کی بہادری اورجرأت پر پوری قوم کو فخرہے ۔ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا اور وطن عزیز کو دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا ملے گا۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے واقعہ کے بعد میں خود پشاو رگیااور سی ایم ایچ میں زخمی بچوں کی عیادت کی،زخمی بچوں کا حوصلہ بلند تھا وہ باہمت تھے اور قوم کو ان کی بہادری پر ناز ہے۔انہوں نے کہاکہ سانحہ پشاور ایک بہت بڑا حادثہ ہے جس پر ہر آنکھ اشکبار ہے ۔وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر تعلیم او رسیکرٹری تعلیم کو ہدایت کی کہ پنجاب میں سرکاری او رنجی تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کے انتظامات کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے او روہ خود سکولوں میں جا کر کئے گئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں۔ سیکرٹری سکولز نے بتایاکہ سکولوں کے دوبارہ کھلنے تک سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے جائیں گے اور اس حوالے سے تیزی سے کام جاری ہے، سکولوں کی دیواروں کو اونچا کیا جا رہاہے،سکولوں میں میٹل ڈیٹیکٹرز کی فراہمی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
پارلیمانی جماعتیں قائمہ کمیٹیوں کیلئے اپنے چیئرمینوں کے ناموں کو حتمی شکل دیں، ایاز صادق
-
اسٹیبلشمنٹ کے دئیے نتائج پر کب تک سمجھوتہ کرتے رہیں گی مولانا فضل الرحمن
-
پاکستان کا ملک میں سولر پینلز کی تیاری شروع کرنے کا منصوبہ
-
علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر قبضے کا بیان درست ہے، عمران خان
-
پاکستان معیشت کی بہتری کیلئے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
اصل میں پی ٹی آئی کے مذاکرات کا نام این آراو لینا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.