عوام اور معاشرے کی خدمت کا شعور اجاگر کرنے کیلئے حکومت افسران کو ہر سطح پر تربیتی مواقع فراہم کر رہی ہے ، کمشنر کراچی،

تربیتی پروگرام میں شرکت سے افسران کی کارکردگی اور صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے ،شعیب احمد صدیقی کا دو روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب

جمعرات 1 جنوری 2015 15:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری یا ا نتظامیہ کے افسران کو ہر سطح پر تربیتی مواقع فراہم کر رہی ہے تا کہ ان کے اندر عوام اور معاثرہ کی خدمت کا شعور بڑھے اور وہ بہترطور پر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔انتظا میہ کے افسران کو تربیتی مواقع سے بھر پور استفادہ کر نا چاہئے اور عوام کی خدمت کا معیار بڑھانے پر توجہ دینی چاہئے۔

وہ سٹی انسٹی ٹیو ٹ آف مینجمنٹ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں اسسٹنٹ کمشنرز ، کراچی ڈویثر ن کے افسران کے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔تقریب سے ٹریڈنگ کا رپوریشن پاکستان کے سیکریٹری سید طارق مصطفی ، انجنئیرکیپٹن ریٹائر ڈ سید وقار حسین، ڈائریکٹر سٹی انسٹی ٹیو ٹ آف مینجمنٹ محمد شاہد اور ٹرینر سید نصر ت علی نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر جنرل شاہ زیب شیخ نے معاونت کی تر بیتی پروگرام میں جن اسسٹنٹ کمشنرز نے شر کت کی ان میں عبد الخالق،مختا ر ابڑو، پیرل چانڈیو، کمال حکیم، اسد اللہ عباسی، سویرا حسین، سید ارشد وارثی، جنید راجپوت اور سحر افتخار شامل ہیں۔کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ یہ خو ش آئند ہے کہ انتظامیہ کے افسران تربیتی پروگراموں میں شر کت کے مواقع حا صل کر تے ہیں اس سے ان کی اظہار اور کار کر دگی کی صلا حیت میں اضافہ ہو تا ہے ۔

کمیونٹی کے مسائل حل سمجھنے اور انھیں مدد کر نے میں مدد ملتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ انتظامیہ کے افسران دن رات عوام کی خدمت کر رہے ہیں ۔ ان کے فرائض محدود نہیں ۔وہ کراچی کے لا محدود اور متنو ع مسائل کے حل کر نے میں اپنا بھر پورکردار ادا کر رہے ہیں ۔ وہ اپنے معمول کے فرائض کے علاوہ وہ تعلیم، صحت، ثقافت ، اسپورٹس اور کمیونٹی کی ترقی کے لئے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انھو ں نے کہا کہ انھیں خو شی ہے کہ حا ل ہی میں اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ مختار ابڑو نے گڈ اپ کے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت اور خوراک کی کمی کا مسئلہ حل کر نے کا اپنا فر ض ادا کیا خود اقدام اٹھا یا ۔ علاقہ میں صورتحال کا جا ئز ہ لیا اور رپورٹ تیار کر کے حکومت کو بھیجی گئی۔ جس سے لو گوں کے مسائل حل کر نے میں مدد ملی۔انھوں نے کہا کہ یہی انتظامیہ کے افسر کا فر ض ہے وہ حکم کا انتظار نہیں کر تے کسی بھی خرابی کا خود نو ٹس لیتے ہیں اور فوری کارروائی کے لئے فیصلہ کرتے ہیں اور صورتحال کے مطا بق اقدام کر تے ہیں۔

انھو ں نے کہا کہ انتظامیہ کے افسران کے لئے متعین کر دہ محدود اوقات ناکافی ہیں انھیں ان اوقا ت سے با لا تر ہو کر کام کر نا پڑتا ہے یہ ان کی ڈیوٹی کا تقاضہ ہے ۔ جس کے لئے پابندی اوقات کے بجا ئے انھیں دن رات کام کر کے فرائض اد ا کر نا پڑتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ حکومت کی گڈ گورننس کا انحصار انتظامیہ کے افسران پر ہے اگر وہ صحیح کام کر رہے ہیں اور عوام مطمئین ہیں تو سمجھ لیجے گڈ گورننس مو جود ہے اور وہ صحیح کام نہیں کر رہے تو اس کا مطلب ہے کہ گڈ گورننس نہیں ہے۔

انھوں نے انتظامیہ کے افسران سے کہا کہ ان کی سروس کا تقاضہ ہے کہ وہ عوام کی بہتر خدمت کریں اور ان کی توقعات پر پو را اتریں۔ حکومت کی پالیسیوں پر عملد رآمد کرائیں۔انھوں نے کہا کہ انتظامیہ کے افسران کی سروس پبلک سروس ہے ان کا وقت ، ان کی صلاحیت اور ان کی خدمات عوام اور حکومت کی امانت ہیں۔ انھیں چاہئے کہ وہ عوام کی اور حکومت کی توقعا ت پر پور ا اتریں تاکہ عوام کی خدمت کا نظام مستحکم ہو۔عوام کے مسائل حل ہوں اور معاثرہ میں بہتری آئے۔

متعلقہ عنوان :