آئی سی سی اپنی آفیشل ویب سائٹ پردنیا کے نامور کھلاڑیوں سے تحریریں لکھوائی گئی
جمعرات 1 جنوری 2015 17:16
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء ) آئی سی سی نے اپنی ویب سائٹ پر دنیا کے نامور کھلاڑیوں سے تحریریں لکھوانا شروع کر دیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سابق اسٹارکھلاڑیوں سے ورلڈ کپ کے تجربات سے متعلق مضامین لکھوانے شروع کردیے ہیں،اس سیریزکاپہلاکلام بال بوائے کے نا م سے سچن ٹنڈولکرکاشائع ہوگیاہے،پاکستان کی جانب سے جاویدمیانداداور انضمام الحق اپنے تجربات بیان کریں گے۔
آئی سی سی اپنی آفیشل ویب سائٹ پردنیا کے نامور کھلاڑیوں سے تحریریں لکھوائی گئی، اس کے جاری کردہ رائٹرز کے پہلے شیڈول میں سچن ٹنڈولکر،اسٹیفن فلیمنگ، جاوید میانداد، سرویوین رچرڈز، کلائیولائیڈ، پال کالنگ ووڈ، بلوندرسنگھ ساندھو، ایلن بارڈر اور انضمام الحق شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں کی تحریریں ایک ایک کرکے روزانہ شائع ہوں گی۔(جاری ہے)
آج سابق کیوی کپتان فلیمنگ اورکل میانداد کا کالم شائع ہوگا۔
آئی سی سی کیلیے اپنے کالم میں سچن ٹنڈولکر نے تحریرکیا کہ 25جون 1983ء کوجب بھارت نے پہلی مرتبہ ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیاتواس وقت میری عمردس برس تھی، والدین نے مجھے رات دیرگئے تک دیگر لڑکوں کیساتھ جشن منانے کی اجازت دی، اس دن کے بعد سے میں ہارڈبال سے کرکٹ کھیلنا شروع ہوگیا۔ انھوں نے کہا کہ میرا پہلا براہ راست ورلڈکپ ا1987ء کا تھا جوبھارت اور پاکستان میں کھیلاگیاتھا، اس ایونٹ میں خوش قسمتی سے مجھے ممبئی میں کھیلے جانے والے ایک میچ میں بال بوائے کی ذمہ داری ملی، میں نے اپنے سامنے عظیم کھلاڑیوں کوایکشن میں دیکھا اوراس وقت سوچا کہ ایک دن مجھے بھی ان کی جگہ کھیلنا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کرنے پرمایوسی ہوئی : خوشدل شاہ
-
’ہندوستانی امیر لوگ ، وہ غریب ممالک کی ٹی ٹونٹی لیگز میں نہیں کھیلنا چاہتے‘: وریندر سہواگ کا متکبرانہ بیان
-
آل واپڈاانٹریونٹ کبڈی ایشین سٹائل ٹورنامنٹ فیسکو گراؤنڈ میں جاری
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل رضوان، اعظم خان، حارث رئوف کی انجری کی اپ ڈیٹ سامنے آگئی
-
سلمان بٹ نے بھی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا انکشاف کردیا
-
لنکن پریمئیر لیگ، نسیم شاہ سمیت سینکڑوں کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی
-
کاؤنٹی کرکٹ، شان مسعود کا جوئے کی تشہیر سے گریز
-
جیسن گلیسپی پاکستان کو ایک مستقل مزاج ریڈ بال ٹیم بنانے کے خواہشمند
-
بابر اعظم ،ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.