صدر مملکت نے سزا ئے موت کے 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں، مجرمان میں صولت مرزا ، محمد سعید اعوان، طلحہ حسین، شاہد حنیف اور خلیق احمد شامل ، وفاقی محکمہ داخلہ نے سندھ حکومت کو بذریعہ خط آگاہ کردیا ،مجرمان کو تختہ دار پر لٹکا دیا جائیگا
جمعرات 1 جنوری 2015 18:45
اسلام آباد/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے موت کی سزا پانے والے 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں۔ صدر ممنون حسین نے قتل کے جرم میں موت کی سزا پانے والے مجرم متحدقومی موومنٹ کے صولت مرزا اور کالعدم تنظیموں کے محمد سعید اعوان، طلحہ حسین، شاہد حنیف اور خلیق احمد کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں جنہیں تختہ دار پر لٹکایا جائیگا جب کہ وفاقی محکمہ داخلہ نے سندھ حکومت کو بذریعہ خط آگاہ کردیا ہے کہ صدر مملکت نے پانچوں مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردی ہیں لہذا قانونی طریقہ کار اپناتے ہوئے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
واضح رہے کہ عدالت سے موت کی سزا پانے والے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن صولت علی عرف صولت مرزا عرف عمرسابق ایم ڈی کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (کے الیکٹرک) ملک شاہد حامد کے قتل میں ملوث تھے جنہیں مئی 1999 میں اس وقت کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج جاوید عالم نے کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن(KESC) کے ایم ڈی(MD) ملک شاہد حامد،ان کے گن مین خان اکبر اور ڈرائیور ارشد بروہی کے قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہو نے پر تین مرتبہ موت کی سزا دینے کا حکم دے دیا تھا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.