پشاور، ضلعی انتظامیہ کا نرخ نامہ ماننے سے انکار کرنے والے تین افغان نانبائیوں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا
جمعرات 1 جنوری 2015 20:00
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) ڈپٹی کمشنر پشاور سید ظہیر الاسلام کے قائم کردہ کنٹرول روم میں حیات آباد کے مکینوں نے شکایت درج کرائی کہ حیات آباد کے زاہد مارکیٹ میں تین افغانی نانبائی 170 کے بجائے 120 گرام کی کم وزن روٹی فروخت کر رہے ہیں ۔
(جاری ہے)
شکایت کنندہ کے مطابق نانبائی ضلعی انتظامیہ کی نرخ نامے 170 گرام کی روٹی دس روپے میں فروخت سے انکار کرتے ہوئے 120 گرام روٹی دس روپے میں فروخت کر رہے ہیں شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور نے اسسٹنٹ کمشنر پشاور ممتاز احمد کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔
جنہوں نے بعد نماز عشاء کے وقت حیات آباد پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے روٹی کا وزن چیک کیا تو 120 گرام کی روٹی دس روپے میں فروخت کرنے والے تین نانبائیوں نبیل ولد واصل خان سہیل ولد جاوید اور سجاد ولد ارشاد کوگرفتار کرکے دفعہ 3/6 کے تحت ایک ماہ کے لئے جیل منتقل کر دیا جبکہ تینوں دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ انتظامیہ کی بروقت کارروائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے موقع پر موجود عوام نے ضلعی انتظامیہ کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.