جوڈیشل مجسٹریٹ کا ذکی الرحمان لکھوی کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کاحکم
جمعرات 1 جنوری 2015 21:15
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اغوا کیس میں گرفتار ملزم ذکی الرحمان لکھوی کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔ ممبئی حملہ کیس سے ضمانت پر رہائی کے بعد افغان باشندے انور خان کے اغوا میں گرفتار ملزم ذکی الرحمان لکھوی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس نے تفتیش آگے بڑھانے کے لیے پانچ دن کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست کی تاہم ملزم کے وکیل نے اس کی مخالفت کی۔ ذکی الرحمان لکھوی کے وکیل رضوان عباسی نے موقف اختیار کیا کہ یہ مقدمہ سو فیصد چھوٹا ہے جو بغیر کسی ثبوت کے قائم کیا گیاہے۔(جاری ہے)
اس مقدمے کا مقصد میرے موکل کو پھنسانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بھارت کے دباوٴ میں آکر ایسا اقدام کیا ہے حالانکہ میرے موکل کا ممبئی حملے سے کوئی تعلق نہیں اس موقع پر زکرالرحمان لکھوی کے وکیل نے انڈین ٹی وی چینلز کی ویڈیو کلپنگ بھی معزز جج کو پیش کیں۔
جس میں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے دباو پر زکی الرحمان لکھوی کی رہائی کو روکا گیا ہے۔عدالت نے پولیس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ذکی الرحمان لکھوی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.