سندھ میں شوگر ملز اور کاشت کاروں کے درمیان گنے کی خریداری کا مسئلہ گھمبیر صورت اختیار کر گیا،سندھ کے شوگرملرز نے 5 جنوری سے ملیں بند کرنے کی دھمکی دیدی
ہفتہ 3 جنوری 2015 17:50
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) سندھ کی شوگر ملز حکومت سے ایکسپورٹ سبسڈی لینے کے باوجوددیگر صوبوں کے برابر کاشت کار کو گنے کی ادائیگی کے لیے تیار نہیں ،صوبے کے شوگرملرز نے 5 جنوری سے ملیں بند کرنے کی دھمکی دے دی۔سندھ میں شوگر ملز اور کاشت کار کے درمیان گنے کی خریداری کا مسئلہ گھمبیر صورت اختیار کر گیا۔
(جاری ہے)
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سندھ زون کے سیکرٹری محمد بخش نے میڈیا کو بتایا کہ 182 روپے من کے حساب سے گنے کی خریداری ممکن نہیں ،اس لیے 5 جنوری سے اس کی کرشنگ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری طرف سندھ آباد گار بورڈ کے نائب صدر محمود نواز شاہ کا کہنا ہیکہ جب پنجاب میں 180 روپے فی من کے حساب سے گنا خریدا جا رہا ہے تو سندھ میں کیوں نہیں ،ملیں ان نرخوں پرعمل درآمد کررہیں۔انھوں نے مزیدکہا کہ پہلے ہی ملوں کی جانب سے تاخیری حربے استعمال ہونے کے باعث کاشت کار کو گنا سوکھنے سے مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔اب تک صرف 10 فیصد گنا ملوں نے آباد گاروں سے خریداتھا اوراس استحصال پر وزارت زراعت سندھ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.