اعلیٰ عدلیہ میں ملتان اور بہاول پور کے قابل اور سینئر وکلاء کو جج تعینات کیا جائے،ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ ،

صوبے اور اس میں خود مختار ہائی کورٹ کے قیام کی جدوجہد میں ہم ملتان بار کی مکمل حمایت کرتے ہیں،سربراہ پاکستان سرائیکی ٹارٹی

ہفتہ 3 جنوری 2015 20:30

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) پاکستان سرائیکی پارٹی کی سربراہ ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ نے کہاہے کہ اعلیٰ عدلیہ میں ملتان اور بہاول پور کے قابل اور سینئر وکلاء کو بطور جج تعینات کیا جائے جو یہاں کے کلچر اور زبان سے آشنا ہے،سرائیکی صوبے اور اس میں خود مختار ہائی کورٹ کے قیام کی جدوجہد میں ہم ملتان ہائی کورٹ بار کی مکمل حمایت کرتے ہیں وہ گزشتہ روز علامہ اقبال وسیم مرکزی سینئر نائب صدر کی رہائش گاہ پر عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کر رہی تھی انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے لوگوں کو روزگار اور تعلیم دی جائے حکومت کپاس کا ریٹ 4000 روپے فی من مقر ر کرتے ہوئے کسانوں کے دیگر مسائل کوحل کرئے تاکہ کسان خوشحال ہو سکے کسان خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گاانہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کو سیاسی مقاصدکی بجائے صرف اور صرف دہشت گردوں کو کیفر کردارتک پہنچانے کے لیے ہی استعمال کیا جانا چاہیے ہم ضرب عضب میں فوج کے کردار اور قربانیوں کو سرہاتے ہیں ملک کی خارجہ پالیسی بناتے وقت ملک وقوم کی سلامتی کو پیش نظر رکھا جائے انہوں نے مذید کہا کہ سرائیکی صوبے کے قیام اور بیرسٹر تاج لنگاہ کے فلسفہ کے مطابق تحریک کی کامیابی تک جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا انہوں نے نوجوانوں اور خواتین کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت سے سرائیکی صوبے کی منزل آسان ہوجائی گی اجلاس کے آخر میں سینئر ایڈوکیٹ سردار اسلم خان افغان اور ملک ریاض کی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اجلاس میں سرائیکی شاعرشاکر شجاح آبادی کی صحت یابی کی لیے دعا بھی کی گئی اجلاس میں جام یاسر ایڈوکیٹ ضلعی صدر،راؤ ظفرنواز، عبداللہ ساقی سیال، ڈاکٹر مقصود خان لنگاہ،منصور معین خان لنگاہ ایڈوکیٹ ، علی رضا جوئیہ، جام سعید احمد ، رحیم بخش خان لودھی، جام حفیظ احمد،جام سفیر احمداور سوجل خان چانڈیہ بھی شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :