گورنمنٹ ڈگری کالج فار ایجوکیشن سے سپیشل بچوں کو اعلیٰ معیار کی تعلیم دی جا رہی ہے،ملک محمد اقبال چنڑ
ہفتہ 3 جنوری 2015 21:36
بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ڈگری کالج فار ایجوکیشن بہاول پور سے سپیشل بچوں کو اعلیٰ معیار کی تعلیم دی جا رہی ہے تاکہ وہ معاشرہ میں اپنا روزگار حاصل کر سکیں۔ وہ سپیشل ایجوکیشن کالج کے معائنہ کے بعد دی گئی بریفنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈی او شازی حشمت، پرنسپل رحمن افضل بھی موجود تھے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب میں سپیشل ایجوکیشن کالج میں تمام تر سہولیات فراہم کی ہیں اور نوجوان سپیشل طلبہ بہتر ماحول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کالج جنوبی پنجاب کا واحد ادارہ ہے ۔اس میں پوسٹ گریجوایٹ سطح پر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کالج لائبریری کو مزید بہتر بنانے اور سٹاف کی کمی کو جلد پورا کیا جائے گا۔
انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ وہ مستقبل میں بہتر انداز میں ملک وقوم کی خدمت کر سکیں۔ انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں تعلیمی ماحول بہت شاندار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالج میں سوئی گیس کی جلد فراہمی کے لئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔قبل ازیں ڈی او سپیشل ایجوکیشن شازی حشمت اور پرنسپل ادارہ نے صوبائی وزیر کو کالج کی نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں سے آگاہ کیا ۔بعد ازاں صوبائی وزیر نے گورنمنٹ ڈگری کالج فار سپیشل ایجوکیشن کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور طلباوطالبات کی جانب سے بنائے گئے سائنس ماڈل بھی دیکھے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.