آج پہلی نشست میں مولانا محمد مغیرہ درس قرآن کریم دیں گے،میاں محمد اویس،
9بجے مجلس احراراسلام کے جھنڈے کی پرچم کشائی اور شہداء ختم نبوت کو سلامی پیش کی جائے گی ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات مجلس احرار پاکستان
ہفتہ 3 جنوری 2015 23:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس نے بتایا ہے کہ آج اتوار کو نماز فجر کے بعد پہلی نشست میں مولانا محمد مغیرہ درس قرآن کریم دیں گے ،9بجے مجلس احراراسلام کے جھنڈے کی پرچم کشائی ہوگی اور شہداء ختم نبوت کو سلامی پیش کی جائے گی ،دس بجے کانفرنس کی آخری نشست کی صدارت قائد احرارسید عطاء المہیمن بخاری کریں گے ،جبکہ مہمان خصوصی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے نائب امیر مولانا خواجہ عزیز احمد ہوں گے ،بتایا گیا ہے کہ آخری نشست سے پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہدالراشدی ،شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد حسن ،انٹڑ نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج ،ممتاز اہلحدیث رہنما مولانا سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ،جامعہ امدادیہ اسلامیہ فیصل آباد کے نائب صدر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد زاہد،مولانا ظہور علوی (اسلام آباد)قاری عبدالوحید قاسمی (اسلام آباد)مولانا ثناء اللہ غالب (بلتستان)ممتاز صحافی سیف اللہ خالد ،قاری شبیر احمد عثمانیسمیت متعدد دیگر علماء کرام ،دانشور اور صحافی خطاب کریں گے ،بعد نماز ظہر (2بجے)ہزاروں فرزندان اسلام ،مجاہدین ختم نبوت اور سرخ پوشان احرارحسب سابق قادیانیوں کو دعوت اسلام کے لئے فقید المثال جلوس نکالیں گے،اقصیٰ چوک اور ایوان محمود کے سامنے قائد احرارسید عطاء المہیمن بخاری ،عبداللطیف خالد چیمہ،سید محمد کفیل بخاری اور مولانامحمد مغیرہ خطاب کریں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.