سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ‘مریضوں ، طلباء اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا
پیر 5 جنوری 2015 18:51
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء)سابق صوبائی وزیر و رہنماء جماعت اسلامی حافظ حشمت خان نے کہا ہے کہ ورسک روڈاور متھرا تا چارپریزہ روڈ کی تعمیر علاقے کے عوام کے لیے وبال جان بن چکی ہے ۔ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہے جس سے مریضوں ، طلباء اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔صوبائی حکومت جلد ا ز جلد تعمیر کے لیے اقدامات اٹھائیں۔
وہ پی کے سات کے علاقہ عمائدین کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
سابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان نے وفد سے بات چیت کر تے ہوئے کہاکہ ملک کے تعمیر و ترقی میں سڑکوں کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے لیکن ہمارے علاقوں میں سڑکوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ورسک روڈ اور متھرا تا چارپریزہ روڈ کی عدم تعمیر سے علاقے کے عوام شدید مشکلات اور ذہنی کوفت کا شکا ر ہیں۔
منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس کے تعمیر کی طرف توجہ دیں اور ورسک روڈ پر آباد لاکھوں افراد کو اس درد سے نجات دلائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت نے اس جانب توجہ نہ دی تو ہم حکومت کے خلاف احتجاج پر مجبور ہوں گے اور علاقہ عمائدین کاگرینڈجرگہ بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ۔مزید مقامی خبریں
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.