عدلیہ سے متعلق توہین آمیز پروگرام سپریم کورٹ نے مبشر لقمان اور سلمان اقبال کیخلاف فرد جرم عائد کر دی ، ایک ہفتے میں تحریری جواب جمع کروانے کا حکم ، دونوں کا صحت جرم سے انکار ، سماعت کے دور ان وکیل عرفان قادر اور بینچ ارکان میں تلخ جملوں کا تبادلہ
پیر 5 جنوری 2015 20:56
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء) سپریم کورٹ نے عدلیہ سے متعلق توہین آمیز پروگرام نشر کرنے پر پروگرام کے میزبان مبشر لقمان اور نجی ٹی وی چینل کے مالک سلمان اقبال کیخلاف فرد جرم عائد کردی دونوں کو ایک ہفتے میں تحریری جواب جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے تاہم سلمان اقبال اور مبشر لقمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے پیر کو جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔
اینکر پرسن مبشر لقمان اور سلمان اقبال نے تحریری معافی نامہ عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے غیرمشروط معافی بھی مانگی تاہم عدالت نے اس معافی کو قبول نہیں کیا اور ملزمان پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد کر دی۔سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل عرفان قادر اور بینچ کے ارکان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔(جاری ہے)
بی بی سی کے مطابق عرفان قادر کا کہنا تھا کہ غیر مشروط معافی مانگنے کے باوجود عدالت نے اْنھیں معاف نہیں کیاانھوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت میں سزا دینے کے معاملے پر بھی جلد بازی کا مظاہرہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ فیصلہ ابھی تک متنازع ہے۔
بینچ کے سربراہ نے کہاکہ فیصلے میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے اْنھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ملک کا ایک معتبر ادارہ ہے جس پر عرفان قادر کا کہنا تھا کہ ملک کا آئین اور قانون سپریم کورٹ سے زیادہ معتبر ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.