کوئٹہ میں بھی جشن عید میلا د النبی ﷺ انتہائی جو ش و خر وش سے منا یا گیا ، دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا ،

مساجد میں سرورکائنات حضرت محمد کی حیات طیبہ پر روشنی ڈا لی گئی ، اسلام کی سربلندی اور ملک و قوم کی ترقی کے لئے خصوصی دعائیں ،15چھو ٹے بڑے جلو س نکا لے گئے

پیر 5 جنوری 2015 22:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء) ملک بھر کی طر ح صو بائی دا رالحکومت کوئٹہ میں جشن عید میلا د النبی ﷺ انتہائی جو ش و خر وش سے منا یا گیا دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ مساجد میں سرورکائنات حضرت محمد ﷺ کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالنے کے علاو ہ اسلام کی سربلندی اور ملک و قوم کی ترقی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی ۔کوئٹہ میں 15چھو ٹے بڑے جلو س نکا لے گئے جلو س کی قیا دت علا مہ شہز اد عطاری ڈپٹی چےئر مین سنی کونسل سید حبیب اللہ شاہ چشتی ، عالم دین حاجی محمد سائیں ، مو لا نا محمد ابراہیم ، علا مہ جمعہ اسدی، کررہے تھے جلو س کے شر کاء نے سبز ہلالی پر چم اٹھا رکھے تھے جلو س کے رو ٹ کو پو لیس انتظامیہ نے قنا تیں لگا کر بند کر رکھا تھا اور جلو س کے رو ٹ کی بم ڈسپو ز ل اسکواڈ سوئپنگ کی تھی جلو س کی سیکو ر ٹی پر پو لیس ، فرنٹئیر کور ، بلو چستان کا نسٹیبلر ی کے 3ہز ا ر سے ز ائد جوان تعینا ت کئے گئے تھے کوئٹہ کے علا قے و فا ر و ڈ ، حا جی اسما عیل مسجد سے ، علا مہ شہز اد عطاری کی قیا دت میں نکلا اسکے علا وہ سریاب ، دیبہ ، بروری ، ولی جیٹ، جیل روڈ ہد ہ ، بلیلی، مسجد ر وڈ ،لیا قت بازار ، شا لدرہ سمیت 15علا قوں سے جشن عید میلا دالنبی ﷺ کی ولا دت کو مو قع پر جلو س نکا لے گئے باچاخان چوک پر جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شان رسولﷺ ،سیرت النبیﷺ اوراسلام کے اصولوں کے مطابق زندگی کزارنے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ سرور کائنات سردار دوعالم حضرت محمد مصطفی ﷺامن کا پیکر،انوار کائنات اور دنیا کے لئے زندہ مثال ہے ۔

(جاری ہے)

وہ سردار دو عالم ہوتے ہوئے بھی ہمیشہ سادہ زندگی بسر کرتے تھے۔انہوں نے دین اسلام پھیلانے کے لئے سختیاں اور تکالیف برداشت کیں لیکن ان حالات میں بھی صبر کا دامن نہ چھوڑا مقررین نے کہاکہ اسلام کی سربلندی اور آپس کے گروہی اختلافات کو بھول کر ہمیں بھی تفرقہ ڈالنے والوں کے خلاف متحد ہوکر ڈٹ جانا چاہیے اتحاد، اتفاق کے مظاہر ہ کرتے ہوئے دین کاپرچم بلند اور اخوت ،بھائی چارہ اور متحدہوکراسلام ملک و قوم کے دشمن کو شکست دے ،علما ء کرام نے کہا کہ آ ج بڑی خو شی اور اہمیت کا دن ہے اس دن حضو ر پا ک ﷺ اس دنیا میں تشریف لا ئے تھے انکی ولا دت ہم سب کیلئے رحمت کا با عث ہے اور ہمار ے لئے پیار محبت کا پیغام ہے ہمیں نفر ت کو ختم کر کے بھائی چا رگی کی فضا ء کو برقرار رکھنا ہے کیونکہ حضور پا ک ﷺنے ہمیشہ پیا ر محبت اور بھائی چارے کا درس دیا ہے انکی حیا ت زندگی امت مسلمہ کیلئے باعث رحمت ہے جلو س کے شرکاء نے مسجد ے نبوی خانہ کعبہ کے ما ڈل اٹھا رکھے تھے باچا خان چو ک پر نما ز ادا کی گئی جبکہ منا ن چوک پر اختتامی دعا سنی کونسل کے ڈپٹی چےئرمین سید حبیب اللہ شا ہ چشتی نے کروائی ،عیدمیلادالبنیﷺ کے سلسلے میں نکلنے والے جلوس کے روٹس میں سیکورٹی کے لئے 2ہزار پولیس ،اے ٹی ایف اور بی سی کے اہلکاروں کے علاوہ 1 ہزار ایف سی اہلکار بھی تعینات تھے۔

اس کے علاوہ روٹ پر صفائی اور لایٹس کے بھی خصوصی انتظام کے گئے تھے جلوس کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عبدالطیف کاکڑ،کیپٹیل سٹی پولیس آفیسر کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ ،ایس ایس پی ٹریفک و آپریشن حامد شکیل صابرکے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔