ذوالفقار بھٹو شہید ایک عظیم عوامی رہنما تھے ان کا قتل جوڈیشل مرڈر تھا ، بیرسٹر صبغت اللہ قادری
پیر 5 جنوری 2015 22:51
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء) بیرسٹر صبغت اللہ قادری نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید ایک عظیم عوامی رہنما تھے ان کا قتل جوڈیشل مرڈر تھا جس کا اعتراف بھٹو شہید کو پھانسی کی سزا سنانے والے سپریم کورٹ کی بینچ کے اراکین نے بعد میں کیا ۔ لندن میں مقیم بیرسٹر صبغت اللہ قادری کراچی بار ایسوسی ایشن کے شہدا ہال میں شہید بھٹو کی 87 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
جس کا اہتمام پیپلز لائرز فورم نے کیا تھا۔ بیرسٹر صبغت اللہ قادری نے مزید کہا کہ بھٹو شہید اگر آج زندہ ہوتے تو آج ہم بیرونی دنیا کے محتاج نہ ہوتے اور آج ایک ترقی یافتہ ملک ہوتے لیکن بھٹو شہید کے جوڈیشنل مرڈر کے بعد ملک میں جاری ترقی کا عمل رک گیا اور دہشت گردی کے درخت لگا دیئے گئے جو آج توانا ہوکر ملک کو تباہ وبرباد کررہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید کا کیس سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔
اس کیس کا فیصلہ جلد از جلد ہونا چاہیے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی پانی ہوسکے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر راشد حسین ربانی اور کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری سید نجمی عالم نے وکلا سے خطاب کرتے ہوئے شہید بھٹو کو ان کی ملک و قوم کیلئے خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب سے کراچی بار کے صدر نعیم قریشی جنرل سیکریٹری منظور حمید اور پیپلز لائرز فورم کراچی کے صدر قاضی بشیر ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا ۔مزید اہم خبریں
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.