سندھ ہیلتھ ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے نمائندہ وفد کی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات، ادارو ں کے ملازمین کے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا
منگل 6 جنوری 2015 23:06
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) سندھ ہیلتھ ایمپلائز (NICVD,JPMC,NICH)ایکشن کمیٹی کے نمائندہ وفد نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ادارہ نور حق میں ملاقات کی اور اپنے ادارو ں کے ملازمین کے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اٹھارویںآ ئینی ترمیم کے تحت ان اداروں کی وفاقی حکومت سے صوبائی حکومت کے پاس منتقلی کے بعد ملازمین کی مراعات اور سہولیا ت میں غیر معمولی طور پر کمی اور کٹوتی کردی گئی ہے جنھیں بحال کرنے کے لیے ملازمین جدوجہد کررہے ہیں ۔
وفد نے حافظ نعیم الرحمن سے اپیل کی کہ وہ ہمارے مطالبات کے حق میں آواز اٹھائیں اور اس سلسلے میں اپنا کردار اد ا کریں ، ملاقات میں جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مظفر احمد ہاشمی بھی موجود تھے جبکہ وفد میں ریاض خٹک ، فیصل چوہدری ، شاہد اقبال ، زریاب ٹوانہ اور ایکشن کمیٹی کے دیگر ذمہ داران شامل تھے ، وفد نے بتایا کہ ملازمین کو آئینی ترمیم کے تحت سندھ حکومت کے ماتحت کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے تاہم ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈیپوٹیشن الاؤنس ، ہیلتھ الاؤنس ، جی پی فنڈاور ہاؤس ہائرنگ الاؤنس سمیت وفاقی حکومت کی طرف سے جو سہولیات اور مراعات دی گئی تھیں ان کو ختم نہ کیا جائے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.