اسلام آباد، سکولوں، ہسپتالوں کی سیکیورٹی کیلئے موبائل ایمرجنسی الرٹ کا آغازکردیا گیا

بدھ 7 جنوری 2015 14:36

اسلام آباد، سکولوں، ہسپتالوں کی سیکیورٹی کیلئے موبائل ایمرجنسی الرٹ ..

اسلام آبا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) پاکستان ٹیلی کمونیکیشن اتھارٹی نے اسلام آباد پولیس اور موبائل ایپلی کیشن ڈویلپر پیوریش کے تعاون سے وفاقی دارالحکومت کے زیر اہتمام چلنے والے سکولوں اور ہسپتالوں کی سیکیورٹی کیلئے موبائل ایمرجنسی الرٹ سسٹم فار سکولز کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

نظام تک رسائی ممکن بنانے کیلئے یہ سمارٹ فون ایپلی کیشن اسلام آباد کے مختلف سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور ہسپتالوں میں انتظامی عملے کے حوالے کی جائیگی جس سے وہ ہنگامی حالات میں مدد کیلئے ایمرجنسی الرٹ بھیج سکیں گے۔

اسلام آباد پولیس نظام کے کنٹرول میں براہ راست اپنا کردار ادا کریگی تاکہ سیکیورٹی کے معاملات میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس سلسلے میں بیس سمارٹ فونز اسلام آباد ایریا کے تمام تھانوں اور ایک ٹیبلیٹ ریسکیو ون فائیو کو فراہم کیا گیا ہے جس سے تعلیمی اداروں میں بروقت معلومات فراہم ہوسکیں گی۔

متعلقہ عنوان :