لاہور،بچے کو زیادتی کے بعد قتل کے الزام گرفتار دو ملزمان پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

جمعرات 8 جنوری 2015 19:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 جنوری۔2015ء) لاہور کی مقامی عدالت نے گرین ٹاؤن میں بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔گرین ٹاؤن پولیس نے بچے کے ساتھ زیادتی اورر قتل کے الزام میں گرفتار قاری طارق ثاقب اور وقار کو ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا۔ملزمان کی جانب سے عدالت میں موقف اپنایا گیا کہ پولیس نے ناکافی گواہوں اور ثبوتوں کے بغیر انہیں حراست میں لیا لہٰذاان کا ریمانڈ نہ لیا جائے۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان سے تفتیش کرنا باقی ہے لہٰذاانہیں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔جوڈیشل مجسٹریٹ شیخ محمد تقی نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم قاری طارق ثاقب اور وقار کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔سات سالہ معین کو گرین ٹاؤن کی مسجد میں زیادتی کے بعد قتل کر دیاگیا تھا ۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچے سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے تاہم پولیس کو بچے کے ہاتھ سے ملنے والے بالوں سمیت دیگر شواہد کی فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے۔

متعلقہ عنوان :