قصور،ڈی سی او نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا
جمعہ 9 جنوری 2015 21:05
قصور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء ) ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ اور ایم این اے وسیم اختر شیخ نے گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں بچوں کو قطرے پلا کر تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر انجم جمال ،ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر و انچارج پولیو مہم ڈاکٹر محمد خالد،اے ایم ایس ڈاکٹر رانا پرویز اقبال ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر رضوان صادق ، ڈپٹی نرسنگ سپریٹنڈنٹ مسرت مجید ،ڈی او سول ویلفیئر عباد علی جتالہ ، ڈاکٹر ضیاء الرحمن ، ڈاکٹر شفیق احمد شیخ ، صحافیوں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او عدنان ارشد او لکھ اور ایم این اے وسیم اختر شیخ نے کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے تمام تراقدامات ہنگامی بنیادوں پر کر رہی ہے تا کہ اس موذی مرض کا خاتمہ کیا جا سکے ،انسداد پولیو مہم ٹیموں کو تمام سہولتیں دی جائینگی تا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا سکیں ۔(جاری ہے)
اس مہم کے دوران غفلت ، سستی اور نااہلی کے مرتکب افسران و اہلکاران کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی ۔
ڈی سی او نے محکمہ ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ 12جنوری سے 14جنوری تک جاری رہنے والی پولیو مہم کی کامیابی کیلئے مزید محنت ، لگن اور جذبے سے کام کریں تا کہ ضلع بھر میں مقررہ ٹارگٹ کو 100فیصد مکمل کیا جائے اور کوئی بھی بچہ پولیو قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔اس موقع پر انچارج پولیو مہم ڈاکٹر محمد خالدنے بتایا کہ مہم کے دوران ضلع بھر میں5لاکھ64ہزار973پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے مجموعی طور پر1216ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.