قانونی تحفظ فراہم کیا جائے تو تعلیمی اداروں کی حفاظت کے لیے تیار ہیں ،ڈاکٹر فاروق ستار ، الطاف حسین نے ایک عشرے قبل ہی طالبانائزیشن کی جانب توجہ مبذول کرائی تھی مگر مذاق اڑایا گیا،رہنما ایم کیو ایم ، فوجی عدالتیں دہشت گردی کے خاتمے کا مستقل حل نہیں قائداعظم، کے پاکستان کی تشکیل کا ایک حصہ ہے،کراچی میں میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 10 جنوری 2015 20:20
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا ہے کہ اگر قانونی تحفظ فراہم کیا جائے تو ان کی جماعت کے رضاکار تعلیمی اداروں کی حفاظت کے لئے تیار ہیں۔ہفتہ کوکراچی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایک عشرے قبل ہی طالبانائزیشن کی جانب توجہ مبذول کرائی تھی لیکن ان کا مذاق اڑایا گیا، فوجی عدالتیں دہشت گردی کے خاتمے کا مستقل حل نہیں بلکہ قائداعظم کے پاکستان کی تشکیل کا ایک حصہ ہے۔
دوسال کے لئے اکیسویں ترمیم کے نتائج سامنے آجانے چاہیئے۔ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ کمیونٹی پولیس کا نظام قائم کیا جائے اور لوگوں کو ذمہ دار بنایا جائے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد ملک بھر میں والدین خوفزدہ اور اس کشمکش میں مبتلاہیں کہ وہ اپنے بچوں کواسکول بھیجیں یا نہیں۔ قوم کے معماروں اور اسکولوں کوتحفظ دینے کے لئے مستقل بنیادوں پراقدامات کرنے کی ضرورت ہے، ہم نے فوجی عدالتوں کے حق میں ووٹ دیا ہے لیکن فوجی عدالتیں ہر مسئلے کاحل نہیں ہیں۔
مقامی حکومتیں اور کمیونٹی پولیس کا نظام ناگزیر ہوگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ پولیس ہر جگہ نہیں پہنچ سکتی ہے،کمیونٹی پولیس ہوگی تو ہم اپنا دفاع کرسکیں گے۔ کمیونٹی پولیس کا نظام ہر ضلع میں ہونا چاہئے۔ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔ ہمیں دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے کا حق دیا جائے۔ اس مقصد کے لئے ہمیں ہر محلے میں چوکیداری کا نظام قائم کرنا ہوگا۔ اسکولوں کی حفاظت کے لئے مقامی رضاکاروں کو تیار کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.