حساس اداروں نے گزشتہ روز آپریشن میں مارے جانیوالے دہشتگرد وں کے ممکنہ ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدیں،
مختلف مقامات پر سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا،مارے جانیوالے دوسرے دہشتگرد کی شناخت معراج شاہد کے نام سے ہو گئی ‘ ذرائع
ہفتہ 10 جنوری 2015 20:24
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء )حساس اداروں نے گزشتہ روز آپریشن میں مارے جانیوالے دہشتگرد وں کے ممکنہ ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کر دیں جسکے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ، مختلف مقامات پر سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیاجبکہ مارے جانے والے دوسرے دہشتگرد کی شناخت معراج شاہد کے نام سے ہوئی ہے ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب حساس اداروں اور پولیس کی برکی روڈ پر کارروائی کے دوران مارے جانے والے سانحہ واہگہ بارڈر کے ماسٹر مائنڈ کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے مقامی کمانڈر اسد اللہ عرف روح اللہ عرف قریشی سمیت تین دہشتگردوں کے مزید ساتھیوں کی لاہور میں ممکنہ موجودگی کے پیش نظر انکی گرفتاری کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں جسکے لئے مختلف ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں مختلف مقامات پر انتہائی خفیہ طریقے سے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق کارروائی میں مارے جانے والے دوسرے دہشتگرد کی شناخت معراج شاہد کے نام سے ہوئی ہے جو ممکنہ طور پر واہگہ بارڈر پر خود کش دھماکے کے وقت خودکش چیک پھینک کر وہاں سے فرار ہو گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.