پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج ، کل سے بارشوں کا امکان ،متعدد شہروں میں حد نگاہ صفر ہوگئی ، معمولات زندگی متاثر ، ڈرائیورز کو دوران سفر احتیاط کی ہدایت
اتوار 11 جنوری 2015 11:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جنوری۔2015ء) پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے ، ملک کے بالائی علاقوں میں کل سے بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی ۔ لاہور ، ملتان ، اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں ۔
(جاری ہے)
لاہور ائیرپورٹ کو پروازوں کیلئے بند کر دیا گیا جبکہ موٹر وے اور جی ٹی روڈ پر حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے ڈرائیورز کو احتیاط برتنے کی ہدایات کی گئی ہیں ۔
ملتان میں دھند کے باعث حد نگاہ دو سو میٹر جبکہ نواحی علاقوں میں حد نگاہ سو سے ایک سو پچاس میٹرہے ۔ محکمہ موسمیات نے پیر سے ملک کےبالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ منگل سے خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں بارش ، جبکہ گلیات ، پاراچنار سمیت پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی ہے ۔ جبکہ موسم سرما کی باقاعدہ بارشوں کا آغاز فروری کے پہلے ہفتے میں ہو گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.