امریکہ کے وزیر خارجہ گاڑی کو حادثہ ، جان کیری محفوظ رہے ،

جان کیری اپنی گاڑی سے باہر نہیں نکلے ، پیچھے والی گاڑی کو تبدیل کیا گیا ، ترجمان کی وضاحت

پیر 12 جنوری 2015 21:03

امریکہ کے وزیر خارجہ گاڑی کو حادثہ ، جان کیری محفوظ رہے ،

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) امریکہ کے سیکرٹری آف اسٹیٹ جان کیری دورہ بھارت کے دوران گاڑیوں کے قافلے کو پیش آنے والے معمولی حادثے میں محفوظ رہے۔جان کیری کے ترجمان کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ دورہ بھارت کے اختتام پر ائیرپورٹ کی جانب جارہے تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ احمد آباد ائیرپورٹ کی جانب جاتے ہوئے قافلے کی دو گاڑیوں کو معمولی حادثے کا سامنا کرنا پڑا جس سے گاڑیوں کو کچھ نقصان ہواترجمان نے بتایا کہ جان کیری بھی ایک متاثرہ گاڑی میں سوار تھے تاہم وہ حادثے میں بالکل محفوظ رہے اور عملے کا کوئی فرد بھی زخمی نہیں ہوااس نے بتایا کہ حادثے کے بعد ایک گاڑی کو بدل دیا گیا اور قافلہ بغیر کسی مشکل کے ائیرپورٹ تک پہنچ گیا۔

تاہم ترجمان نے وضاحت کی کہ جان کیری اس دوران اپنی گاڑی سے باہر نہیں نکلے بلکہ ان کے پیچھے والی گاڑی کو تبدیل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :