سپریم کورٹ ،کسانوں کی جانب سے گنے کی کرشنگ میں تاخیر کے خلاف اور گنے کی قیمت بڑھانے بارے درخواستوں پر شوگرملزمالکان سے جواب طلب

منگل 13 جنوری 2015 18:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء ) سپریم کورٹ نے ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کسانوں کی جانب سے گنے کی کرشنگ میں تاخیر کے خلاف اور گنے کی قیمت بڑھانے بارے دائردرخواستوں پر شوگرملزمالکان سے بیس جنوری تک جواب طلب کیاہے جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی نے منگل کے روزاکرام چوہدری ایڈووکیٹ کے ذریعے دائردرخواستوں کی سماعت کی اس دوران درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کوبتایاکہ ملک بھرمیں گنے کی کرشنگ کاسیزن شروع ہے مگر شوگر ملزمالکان جان بوجھ کر کرشنگ میں تاخیر کررہے ہیں تاکہ گناپڑے پڑے اپناوزن کھودے اوراس کی قیمت مزید کم ہوجائے گنے کی قیمت میں بھی اضافہ نہیں کیاجارہاہے گنے کی گھڑی فصلیں ضائع ہونے کااندیشہ ہے اس لیے شوگر ملزمالکان سے اس حوالے سے جواب طلب کیاجائے جس پر عدالت نے سماعت بیس جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے شوگرملزمالکان سے جواب طلب کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :