کراچی ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی
آئل ٹینکرز ایسویس ایشن کا کرایوں میں نہ کرنے کا اعلان ،خوردنی تیل کی ترسیل روک دیں ، ملک بھر میں تیل و گھی کی کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا
جمعرات 15 جنوری 2015 23:15
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود آئل ٹینکرز ایسویس ایشن کی جانب سے کرایوں میں نہ کرنے کے اعلان اور خوردنی تیل کی ترسیل روک دی ہے ، جس کی وجہ سے ملک بھر میں تیل و گھی کی کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان وناسپتی ملز ایسوسی ایشن(پی وی ہے ایم اے) نے 21جنور ی 2015کو اسلام آباد میں جنرل باڈی اجلاس طلب کر لیا ہے ۔
پاکستان وناسپتی ملز ایسوسی ایشن(پی وی ایم اے) کے چیئرمین عاطف اکرام شیخ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ پاکستان وناسپتی ملز ایسوسی ایشن(پی وی ایم اے)کے اجلاس میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹیشن کے چارجز کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔(جاری ہے)
حالیہ مہینوں کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھی گئی ہے تاہم آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے کرایوں میں کمی کا اعلان نہیں کیا بلکہ خوردنی تیل کی ترسیل بھی روک دی۔
جس کی وجہ سے ملک بھر میں تیل و گھی کی کمی کا خدشہ پیدا ہوچکا ہے۔ آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کرایوں میں کمی نہ کرنے کے باعث صارفین کو ایک ماہ میں ڈھائی کروڑ روپے اضافی ادا کرنے پڑے ہیں۔ گھی ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کی من مانی پر وفاقی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ مسابقتی کمیشن، اعلیٰ عدلیہ اور صوبائی حکومتیں اس کا نوٹس لیں تاکہ تیل و گھی کی قیمتیں کم کی جاسکیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گھی ملز ایسوسی ایشن اور ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدے کے تحت کریوں کا تعین کیا جاتا ہے۔ معاہدے کے تحت اگر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی یا اضافہ ہوگا تو کرایوں میں 75 0.فیصد کمی یا اضافہ کیا جائے گا۔ معاہدے کے تحت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد یکم جنوری سے کرایوں میں پونے چھ فیصد کمی ہونی چاہیئے تاہم آل پاکستان ٹینکرز ایسوسی ایشن نے کرایوں میں کمی کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت، اعلیٰ عدلیہ ، مسابقتی کمیشن اور صوبائی حکومتیں آل پاکستان ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہٹ دھرمی کا نوٹس لیں اورعوام کو ریلیف فراہم کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے جاری‘احتجاج کرنے والے طلبہ کے ساتھ مذکرات ناکام
-
اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کے لیے قطر پر دباﺅ‘تنقید پر دوحہ کا اظہار ناراضگی
-
سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم جاری کردیا
-
پنجاب پولیس کی خاتون پولیس افسرایس ایس پی رفعت بخاری عالمی ایوارڈ کیلئے منتخب
-
سولر سسٹم لگانے کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی گئی
-
اسلام آباد میں ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی قیادت کیخلاف مقدمہ درج
-
پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے، فیصل کریم کنڈی کا الزام
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.