آزادی اظہاررائے کی آڑ میں نبی پاکﷺ کی شان میں گستاخی سے اہل یورپ کی اسلام دشمنی آشکار ہوچکی ، حافظ ابراہیم حسنی

جمعہ 16 جنوری 2015 17:44

نوشکی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2015ء) اہلسنت الجماعت نوشکی کے ضلعی رہنماء ھافظ ابراہیم حسنی،کنوئینر جمیل احمد،معاون ماسٹر عبدالرؤف مینگل نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ آزادی اظہاررائے کی آڑ میں نبی پاک کی شان میں گستاخی سے اہل یورپ کی اسلام دشمنی آشکار ہوچکی ہے ،نبی پاک کے شان میں گستاخی کرنے والوں اور گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے عبرت ناک انجام کو پہنچیں گے،اہل اسلام کے فرزندان توحید اپنے آقا کے شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے ،انہوں نے کہاکہ مذہبی رواداری اور انصاف کے دعویدار یورپ نے پیغمبر اسلام کی شان میں جو گستاخی ہے وہ ناقابل معافی ہے،اسلامی ممالک گستاخی پر یورپ سے تمام تعلقات ختم کرنے کا اعلان کریں ،انہوں نے کہاکہ اسلام مساوات،بردباری ،برداشت کا درس دینے والا مذہب ہے ،جبکہ اسلام نے مذہبی رواداری کا درس دیاہے ،جبکہ اہل یورپ جو انصاف اور رواداری کے سب سے بڑے دعویدار تھے انہوں نے گستاخانہ خاکے شائع کرکے اپنے اسلام دشمنی کا ثبوت دیاہے،افغانستان سے لیکر فلسطین تک مسلمانوں کی سرزمین کو انکے اپنے خون سے رنگین کرنے والے صہیونوں کی ہمیشہ سے یہ پالیسی رہی ہے کہ وہ مسلمانوں کو ختم کرکے دنیا پر راج کریں،مذہبی اقدار کو ٹھیس پہنچا کر اہل یورپ نے مسلمانوں کے غیر ت کو للکاراہے اور اہل اسلام اسکا بھر پور منہ توڑ جواب دینے کی سکت رکھتے ہیں،انہوں نے کہاکہ اہلسنت الجماعت گستاخانہ خاکوں کی ایک مرتبہ پھر اشاعت پر ہرگز خاموش نہیں رہ سکتی ،ملک بھر میں شدید احتجاج کیا جائیگا،انہوں نے کہاکہ اہلسنت الجماعت کے رکنیت سازی مہم جاری وساری ہے اور اسلام او رصحابہ سے دوستی رکھنے والے فرزندان توحید اہلسنت الجماعت میں شامل ہوکر ناموس صحابہ کی جدوجہد میں ہمارے ہاتھ مضبوط کریں،آج مملکت خدائیداد میں صحابہ کی ناموس محفوظ نہیں ہے جبکہ اہل بیت کی گستاخیاں کی جارہی ہیں،جوکسی غیرت مند مسلمان کے لئے ناقابل قبول ہے ۔

متعلقہ عنوان :