آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا سے اظہار یکجہتی کیلئے سول سوسائٹی کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،شمعیں روشن کی گئیں ،
خصوصی عدالتیں دہشت گردی کے خاتمے اور جمہوریت کے استحکام کیلئے بنائی گئی ہیں ، ہم دہشت گردوں سے اپنا چھینا ہوا پاکستان ہر صورت واپس لیں گے ، وزیر اطلاعات ، پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کیلئے کسی میں کوئی تقسیم نہیں،سب ایک پیج پر ہیں ،پرویز رشید کا خطاب
جمعہ 16 جنوری 2015 22:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء) آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا سے اظہار یکجہتی کیلئے سول سوسائٹی کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور شمعیں روشن کی گئیں مظاہرین نے 144سے زائد علامتی تابوت اٹھا رکھے تھے جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ خصوصی عدالتیں دہشت گردی کے خاتمے اور جمہوریت کے استحکام کیلئے بنائی گئی ہیں ہم دہشت گردوں سے اپنا چھینا ہوا پاکستان ہر صورت واپس لیں گے پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے لئے کسی میں کوئی تقسیم نہیں سب ایک پیج پر ہیں ۔
جمعہ کو سول سوسائٹی کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں ” تمھیں نہیں بھولیں گے” کے عنوان سے شہدا پشاورسیاظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی گئیں ، اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوٴس کے سامنے نکالی جانے والی ریلی میں وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید، پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری، فیصل کریم کنڈی سمیت دیگر ارکان پارلیمنٹ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.