فوجی عدالتیں بن چکی ہیں ‘ یہ بحث کی بجائے آگے چلنے کا وقت ہے ‘ ترجمان پاک فوج
ہفتہ 17 جنوری 2015 13:30
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء ) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ فوجی عدالتیں بن چکی ہیں ‘ یہ بحث کی بجائے آگے چلنے کا وقت ہے ‘دہشتگردوں کی فنڈنگ ختم ہوگی تو دہشتگردی بھی ختم ہو جائیگی ۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ فوجی عدالتیں بن چکی ہیں ، ان پر بحث کی بجائے اب آگے چلنے کا وقت ہے اور یہ عدالتیں دونوں ایوانوں کی منظوری سے قائم ہوئی ہیں ترجمان نے کہا کہ برطانیہ میں آرمی چیف کی اعلی سطح کی ملاقاتیں ہوئی ہیں جن میں پاکستان کے نکتہ نظر کی تائید کی گئی ہے۔
میجر جنرل عاصم باجوہ نے بتایا کہ حالیہ دورہ برطانیہ میں غیر ریاستی عناصر کامعاملہ اْٹھایا ہے اور دہشتگردوں کی مالی مددروکنے کیلئے بھی مدد مانگی ہے ، مغربی ممالک میں پناہ لینے والے چند افراد بلوچستان کے شہریوں کو بہکا رہے ہیں اور دہشتگردی کرارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کچھ ممالک ہیں جہاں ریاست مخالف عناصرموجود ہیں،پاکستان مخالف عناصر کو حوالے کیا جائے وہ لوگ یہاں آرام دہ زندگی گزاررہے ہیں اور وہاں لوگوں کو بہکارہے ہیں،دہشتگردوں کی فنڈنگ ختم ہوگی تو دہشتگردی ختم ہوجائیگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.