حکو مت سے اتحاد نہیں توڑنا چاہتے،مو لا نا فضل الرحمن ،
اتحاد میں رہ کر حکو مت کو احساس دلا ئیں گے کہ ان سے غلطی ہو گئی ہے جس کا وہ ازالہ کریں ، میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 17 جنوری 2015 21:32
سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) جمعیت علما ئے اسلام کے سربراہ مو لا نا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکو مت سے اتحاد نہیں توڑنا چاہتے اتحاد میں رہ کر حکو مت کو احساس دلا ئیں گے کہ ان سے غلطی ہو گئی ہے جس کا وہ ازالہ کریں سکھر کے مدرسہ منزل گاہ میں جے یو آئی کے مر کزی مجلس عمومی کے اجلاس میں شر کت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ مجھ سے حکو مت سے علیحدہ ہو نے کے با رے میں سوال کر نے سے قبل خورشید شاہ سے پو چھا جا ئے کہ وہ کب حکو مت میں شامل ہو رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ جس طرح مذہب اور فرقہ کا نام لے کر دہشت گر دی کرنا نا جا ئز ہے اسی طرح دہشتگردی کا نام لے کر مذہبی اداروں کے خلاف کا روائی کرنا نا جا ئز ہے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں صرف دو سو اکتالیس مدرسے غیر رجسٹرڈ ہیں جو ملک کے مدارس کا صفر اعشاریہ سے بھی کم بنتا ہے کیو نکہ اس وقت ملک میں چھبیس ہزار مدارس رجسٹرڈ ہں جبکہ با ئیس ہزار نے رجستریشن کے لیے درخوا ستیں جمع کرا رکھی ہیں ان کا کہنا تھا کہ لو گوں میں مدارس کے خلاف وحشت پھیلانے کی سوچ نہ دی جا ئے جس طرح دیگر تعلیم ادارے مقدس ہیں اسی طرح مدارس بھی مقدس ہیں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گر د ی کو مذہب ، علا قے ، قومیت ، زبان یا فرقہ سے نہیں جوڑا جا سکتا یہ انسا نت کے خلاف ہے اور پو ر ی انسانیت اس کے خلاف متحد ہو جا ئے ان کا کہنا تھا کہ اکیسویں ترمیم میں دہشت گر دی کے تمام پہلو وٴں کا احا طہ نہیں کیا گیا ہے اس لیے ہم نے اس پر اختلاف رائے دیا اور جو لو گ ہم سے ہمیشہ اختلاف رائے رکھتے تھے انہوں نے بھی اس موقف کو تسلیم کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ترمیم کی صورت میں بننے والا قانون امتیا ز ی ہو گا اور اسے جس وقت پاس کرا یا گیا اس وقت حکو متی ٹیم میرے چیمبر میں ہما رے سا ترھ مذکرات کر رہی تھی اور ابھی مذاکرات کا آغاز بھی نہیں ہوا تھا کہ اس کو پاس کر لیا گیا جس طرح ہما رے سا تھ کیا گیا اس طرح تو پو ری دنیا میں کہیں نہیں ہو تا کہ اپوزیشن سے تو مشاورت کی جا ئے مگر اتحا دیوں سے نہ کی جا ئے اور ہم نے اس پر ملک کے معروضی حا لا ت کے با عث اس پر اختلاف را ئے کیا اس موقع پر جے یو آئی کے مر کزی رہنما بھی مو جو د رتھے۔
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.