پاکستان کا خوشاب میں واقع چوتھا جوہری ری ایکٹر اب آپریشنل ہوگیا، امریکی تھینک ٹینک
ہفتہ 17 جنوری 2015 21:43
واشنگٹن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء ) امریکی تھینک ٹینک نے کہا ہے کہ پاکستان کا خوشاب میں واقع چوتھا جوہری ری ایکٹر اب آپریشنل ہوگیا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سائنس اور انٹرنیشنل سکیورٹی کے انسٹی ٹیوٹ کے عہدیداروں ڈیوڈالبرائیٹ اور سرینا کلیجار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ 15جنوری 2015ء کو لئے گئے ڈیجیٹل گلوب ہائی ریزولیشن سیٹلائٹ امیج سے واضح ہورہا ہے کہ خوشاب کے چوتھے ری ایکٹر کی بیرونی تعمیر مکمل ہوچکی ہے اور یہ آپریشنل بھی ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ یہ جائزہ ری ایکٹر کے کولنگ سسٹم کے بہت ہی خصوصی امیج کے مشاہدے پر مبنی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس ری ایکٹر کی توسیع سے واضح ہورہا ہے کہ یہ ہتھیاروں کے گریڈ پلوٹونیم کی پیداوار میں اضافے کی کوشش کا حصہ ہے اور اس کے بعد پاکستان متعدد چھوٹے ہتھیار تیار کریگا جو اسے بڑے جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں معاہدہ ہونگے ملک یورینیم کی افزودگی میں بھی اضافہ کرسکے گا انہوں نے کہا کہ یہ تنصیب حقیقی طور پر بھارتی پانی کی پیداوار کا پلانٹ ہے اور اس کی پیداواری صلاحیت پچاس میگا واٹ تھرمل ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اوریجنل پلانٹ 90 کی دہائی میں آپریشنل ہوا تھا انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھاری پانیوں کے دوسرے پیداواری پلانٹ کی تعمیر دو ہزار سے 2002ء کے درمیان کی تیسرا 2006ء اور چوتھا 2011ء میں تعمیر کیا گیا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.