حکومت عوام اور تاجر برادری کو درپیش مسائل سے بھر پور آگاہ ہے،مسلم لیگ (ن)ٹریڈر زونگ پنجاب،

پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے،خواجہ خاور رشید

ہفتہ 17 جنوری 2015 22:59

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) معروف بزنس کمیونٹی لیڈر،سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن)ٹریڈر زونگ پنجاب و ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ خاور رشیدنے کہا کہ حکومت عوام اور تاجر برادری کو درپیش مسائل سے بھر پور آگاہ ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات وافر مقدار میں موجود ہیں ،کچھ مالکان ہٹ دھرمی سے عوام کو پریشان کر رہے ہیں اس موقع پر عوام اور بزنس کمیونٹی کو حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان کو درپیش توانائی کے بحران نے معیشت سمیت زندگی کے تمام شعبوں کو متاثر کیا ہے توانائی بحران کا خاتمہ کر کے ہی تیز رفتار معاشی و صنعتی ترقی کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

خاور رشید نے مزید کہا کہ حکومت پٹرولیم کی مصنوعی قلت اور توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ہر ضروری قدم اٹھا رہی ہے توانائی کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے سنجیدگی اور تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہے ہیں،بحران سے نمٹنے کیلئے شارٹ،میڈیم اور لانگ ٹرم حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔انہوں نے بزنس کمیونٹی کو یقین دہانی کروائی کہ آئندہ ایک دو روز میں پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کاخاتمہ ہو جائے گا اور سپلائی معمول پر آ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :