خیبر پختونخوا حکومت نے انسپکٹر جنرل پولیس ناصر خان درانی کے تبادلے کی مخالفت کر دی

اتوار 18 جنوری 2015 16:52

خیبر پختونخوا حکومت نے انسپکٹر جنرل پولیس ناصر خان درانی کے تبادلے ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء) خیبر پختونخوا حکومت نے گریڈ بائیس میں ترقی پانے والے انسپکٹر جنرل پولیس ناصر خان درانی کے تبادلے کی مخالفت کر دی ہیں ۔ ناصر خان درانی سمیت صوبے کے چار افسران نے حال ہی میں گریڈ بائیس میں ترقیاں پائی ہیں ۔ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی خدمات صوبے سے ترقی کے بعد لے لی ہیں ۔

(جاری ہے)

اور صوبائی حکومت نے نئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی تقرری بھی کی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ گریڈ بائیس میں ترقی کے بعد ناصر خان درانی کا تبادلہ کیا جا رہا ہے ۔ تاہم صوبائی حکومت نے ناصر خان درانی کے تبادلے کی مخالفت کرتے ہو ئے موقف اختیار کیا ہے کہ بحیثیت آئی جی ناصر خان درانی کی کارکردگی بہتر ہے اورپولیس اصلاحات کے باعث صوبے میں امن وامان کے قیام کے ساتھ ساتھ پولیس کی کارکردگی بھی بہتر ہو ئی ہے ناصر خان درانی کی خدمات صوبے سے وفاق کے حوالے نہیں کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :