مولانا عبدالعزیز کو نظر بندکرنے اور ان کی طرف سے معافی نامہ بھجوانے کی تردید،
عقیدت مندوں کی درخواست پر مولانا نے نقل وحرکت محدود کی ہے، وزارت داخلہ کو وضاحتی خط بھیجا ہے وہ معافی نامہ نہیں،ترجمان شہداء فاؤنڈیشن
منگل 20 جنوری 2015 18:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) شہداء فاؤنڈیشن کے ترجمان نے مولانا عبدالعزیز کو نظر بندکرنے اور ان کی طرف سے معافی نامہ بھجوانے کی تردید کی ہے تاہم کہا ہے کہ شوریٰ اور عقیدت مندوں کی درخواست پر مولاناعبدالعزیز نے نقل وحرکت محدود کر دی ہے جبکہ وزارت داخلہ کو وضاحتی خط بھیجا ہے وہ معافی نامہ نہیں۔
(جاری ہے)
منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان حافظ احتشام احمدنے مولانا عبدالعزیز کی جانب سے آئی جی پولیس کو تحریری معافی نامہ کے متعلق بھی خبروں کو مسترد کر دیا اور کہا کہ مولانا عبدالعزیز کو نظر بند نہیں کیا گیا اور نہ ہی انکی نظر بندی کا کوئی جواز ہے۔
کچھ عناصر مولانا عبدالعزیز کو قتل کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ مولانا عبدالعزیز نے اپنی شوریٰ اور عقیدت مندوں کی درخواست پر اپنی نقل و حرکت محدود کر دی ہے۔ مولانا عبدالعزیز نے کسی کو کوئی معافی نامہ نہیں دیا۔ مولانا نے جب کوئی جرم ہی نہیں کیا تو معافی کیوں مانگیں گے۔ کچھ میڈیا گروپس شہداء فاؤنڈیشن کی جانب سے اعلیٰ حکام کو بھیجے گئے وضاحتی خط کو اپنی ناقص علم کی وجہ سے مولانا عبدالعزیز کا معافی نامہ قرار دے رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
مفتاح اسماعیل اور حماد اظہر کے درمیان سوشل میڈیا پر گرما گرمی
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.