سندھ میں مارشل لاء نہیں لگنا چاہئے، حکومت عمران خان کے مطالبات پر کوئی درمیانی راستہ نکالے ، رحمان ملک ،
پیٹرولیم بحران کی نشاند ہی نومبر2014ء میں کردی تھی ، سینیٹ قائمہ کمیٹی نے بھی حکومت کو پیشگی آگاہ کردیا تھا مگر حکومتی سطح پر کوئی پلاننگ نہیں کی گئی، پٹرولیم بحران میں چار کمپنیاں ملوث ہیں، اوگرا نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی، صحافیوں سے گفتگو
منگل 20 جنوری 2015 21:06
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر عبدالرحمان ملک نے کہا ہے کہ سندھ میں مارشل لاء نہیں لگنا چاہیے الطاف حسین جن سے خفاء ہیں وہ ان کے اچھے دوست ہیں۔ حکومت عمران خان کے مطالبات پر کوئی درمیانی راستہ نکالے ،اگر ڈیڈلاک برقرار رہا تو سیا سی جرگہ سپریم کورٹ میں جاسکتا ہے ، پیٹرولیم بحران کی نشاند ہی نومبر2014ء میں کردی تھی اور سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے بھی حکومت کو پیش گی آگاہ کردیا تھا لیکن حکومتی سطح پر کوئی پلاننگ نہیں کی گئی۔
وہ منگل کو اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماعبدالرحمن ملک نے کہا کہ پیٹرولیم بحران میں چار کمپنیاں ملوث ہیں جن کے خلاف تاحال اوگرانے کوئی کارروائی نہیں کی ہے اور انہیں پیٹرول درآمد کرنے کی اجازت دے رکھی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایک مافیا ایرانی ڈیزل اور پٹرول سپلائی کر ئے ہیں جعلی کاغذات کے ذریعے پاکستان میں ایرانی تیل لا یا جا رہا ہے ۔
اس میں بڑے بڑے لوگ اور جرائم پیشہ گروہ ملوث ہیں۔ اس لئے وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے فوری کمیشن تشکیل دی جائے اور مافیا کے خلاف کاروائی کرے نہیں تو سینٹ کی قائمہ کمیٹی ان کے خلاف کارروائی کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق فرنس آئل بھی تین روز کا رہ گیا ہے جس سے بجلی کا بحران پیدا ہو سکتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہون نے کہاکہ حکومت عمران خان کے مطالبات پر کوئی درمیانی راستہ نکالے اگر ڈیڈلاک برقرار رہا تو سیا سی جرگہ سپریم کورٹ میں جاسکتا ہے اس حوالے سے وکلاء سے مشاورت جاری ہے عبد الرحمن ملک نے کہا کہ الطاف حسین کی سوچ کی قدر کر تا ہوں سندھ میں مارشل لاء نہیں لگنا چاہیے جس سے الطاف حسین خائف ہیں وہ ان کے اچھے دوست ہیں۔انہوں نے کہاکہ فرانس واقعے پر انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط ارسال کر دیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.