سجاول میں منگل کی شام ہلکی بارش اور خنک ہواؤں سے موسم سرد ہوگیا

منگل 20 جنوری 2015 23:04

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) سجاول میں منگل کی شام ہلکی بارش اور خنک ہواؤں سے موسم سرد ہوگیا، موسم کی تبدیلی اورنم آلود فضاکی وجہ سے علاقے میں نزلہ زکام ،کھانسی، کے امراض میں اضافہ ہوگیاہے اور بچوں کی بڑی تعداد متاثرہے، مقامی نجی و سرکاری ہسپتالوں میں دمہ اور سانس کے امراض کے مریضوں کا اضافہ دیکھنے میں آیاہے،جبکہ واٹر سپلائی تالاب سے گندہ بدبودار پانی شہر کو فراہم کرنے سے بھی پیٹ کے مختلف امراض پھیل رہے ہیں حیدرآباد کی فیکٹریوں کا زھریلہ فضلہ اور کیمیکل آلود پانی سجاول بیراج میں آنے کے بعد سجاول کے واٹر سپلائی تالاب میں شامل ہورہاہے ،علاوہ ازیں ہلکی پھوار پڑتے ہی بجلی کا نظام معطل ہوکر رہ گیااور پورے ضلع کی بجلی بند ہوگئی، سجاول میں بجلی کابحران جاری ہے اور یومیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ چودہ گھنٹے سے زائد کی جارہی ہے ،جس سے شہری علاقوں میں پینے کے پانی ترسیل شدید متاثر ہے،

متعلقہ عنوان :