عارف والا ، ویٹرنری ڈاکٹر کا پولیس کے ساتھ بس پر چھاپہ مضر صحت800 کلوگرام گوشت برآمد

جمعرات 22 جنوری 2015 20:26

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22جنوری۔2015ء ) ویٹرنری ڈاکٹر کا پولیس کے ساتھ بس پر چھاپہ مضر صحت800 کلوگرام گوشت برآمد تفصیل کے مطابق مرلے چوک سے نان اے سی بس میں مضرصحت گوشت 800کلوگرام لوڈ کرکے ملزم محمدرمضان لاہور براستہ عارفوالا لے جارہاتھا کہ کمہاراں والا چو ک میں ویٹرنری ڈاکٹر محمد عمار نے پولیس نے نفری کے ہمراہ چھاپہ مارکر ملزم محمد رمضان کو گرفتار کرلیا جبکہ مضر صحت گوشت کلوگرا م کو قبضہ میں لے لیا پولیس تھانہ سٹی عارفوالا مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :