سی ڈی اے ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے اسلام آباد میں پانچ فلا حی منصوبوں کی منظوری دیدی
جمعرات 22 جنوری 2015 23:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22جنوری۔2015ء ) سی ڈی اے ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے اسلام آباد میں پانچ فلا حی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹین اور آئی ایٹ میں پلوں کی تعمیر کے لئے رقم مختص کر دی گئی کیپٹل ہسپتال میں نئے بلاک اور موجودہ فائر سب سٹیشنز کو اپ گریڈ کرنے کے لئے فنڈز مختص کر دئیے گئے۔ اس سلسلے میں چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ڈی اے کے تمام بورڈ ممبران کے علاوہ پلاننگ ڈویثرین،کیبنٹ ڈویثرن اورسی ڈی اے کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں اسلام آباد کے سیکٹرG-10/4کے I&Tسینٹر میں پُل کی تعمیر کے لئے 87.696ملین روپے کے PC-1 کی منظوری دی گئی اورفیصل ایونیو پر سیکٹر G-7اور G-8کے درمیان جبکہ F-7اور F-8کے درمیان 2 انڈر پاسز تعمیر کرنے کے لئے 850.215ملین روپے کا PC-1بھی منظور کیا گیا۔(جاری ہے)
اسلام آباد میںآ گ لگنے، ایمرجنسی اور ناگہانی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لئے اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں مزید 4فائر سب اسٹیشنز(Fire Sub-Stations) بھی قائم کرنے جبکہ سیکٹرG-5میں موجود فائر سب اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن (Up-Gradation)کے لئے 408.178ملین روپے کا PC-1منظور کیا گیا۔
سیکٹر G-6/2میں سی ڈی اے کے کیپیٹل ہسپتال میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر سی ڈی اے ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (CDADWP) نے ایک اضافی بلا ک کی تعمیر کے لئے 176.611ملین روپے کا PC-1بھی منظور کر لیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ لہتڑاڑ روڈ کو دو طرفہ کرنے کے منصوبے کا نظر ثانی شدہ PC-1بھی منظور کیا گیا جس کی لاگت 1161.939ملین روپے ہے۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کی سہولت کے لئے منظور کئے جانے والے ان اہم منصوبوں پر فوری آغاز کے لئے اقدامات اُٹھائیں تاکہ اسلام آباد کے شہری ان مفید منصوبوں سے مستفید ہو سکیں۔ چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے کہاکہ اسلام آباد میں جاری ترقیاتی سر گرمیوں میں تیزی اور نئے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز سی ڈی اے کی ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ایسے تمام منصوبے نہ صرف فوری شروع بلکہ ان کوبروقت مکمل بھی کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.