شاہ عبداللہ نے ایک موقع پر پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے تھے : مشیر وزیر خارجہ
جمعہ 23 جنوری 2015 18:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جنوری۔2015ء) حکومت پاکستا ن کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے سودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی وفات پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایک موقع پر پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے تھے جو ناقابل فراموش ہے۔انہیں پاکستان سے بہت محبت تھی جبکہ وہ پاکستان کا خیال بھی بہت رکھتے تھے۔
(جاری ہے)
سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ شاہ عبداللہ نے پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے بعد امداد کا اعلان کیا تھا جبکہ ملک میں کسی بھی قدرتی آفات کے بعد انہوں نے بڑھ چڑھ کر پاکستان کی مدد کی ۔
نئے فرمانروا کنگ سلمان کے حوالے سے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ خدا کرے کہ وہ بھی شاہ عبداللہ کی پالیسیوں کو جاری رکھیں۔ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے ماضی میں تعلقات اچھے رہیں ہیں جبکہ مستقبل میں بھی بہتر تعلقات کی امید ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ روز قبل وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے بھی شاہ عبداللہ کی عیادت کرنے سعودی عرب گئے تھے جہاں انہوں نے شاہ عبداللہ سے ملاقات بھی کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.