جنرل ہسپتال میں جدید طریقہ سے آنکھ میں باریک سوراخ کے ذریعے پردہ بصارت کے آپریشن شروع،
ایل جی ایچ کا شعبہ امراض چشم اس قسم کے آپریشن کرنے والا پاکستان کا پہلا شعبہ بن گیا ، اس جدید طریقہ علاج میں مریض کو آپریشن کے چند ہی گھنٹوں بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جاتا ہے، ماہرڈاکٹرحسین احمد خاقان
جمعہ 23 جنوری 2015 23:15
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) جنرل ہسپتال میں جدید طریقہ سے آنکھوں کے پردہ بصارت کے آپریشن شروع ہو گئے ہیں۔ شعبہ امراض چشم میں تعینات اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر حسین احمد خاقان آنکھ میں 27گیج کے سوراخ کے ذریعے یہ آپریشن کامیابی کے ساتھ کررہے ہیں۔
(جاری ہے)
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین احمد خاقان نے بتایا کہ دنیامیں اس وقت آنکھ کے پردہ بصارت(RETINA) کا آپریشن کرنے کیلئے جو طریقہ رائج ہے اس میں مریض کی آنکھ میں20سے25گیج تک کا سوراخ کیا جاتا ہے جبکہ انہوں نے ایل جی ایچ میں چھوٹے سے چھوٹے سوراخ کے ذریعے آپریشن کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایشیاء ودنیا کے صرف چند ہسپتال ہیں جہاں اس جدید طریقہ سے آنکھوں کے کامیاب آپریشن کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور جنرل ہسپتال کا شعبہ امراض چشم ایسے آپریشن کرنے والا پاکستان کا پہلا شعبہ بن گیا ہے یہ آپریشن کرنے کیلئے مریض کی آنکھ میں قطرے(Drops) ڈال کر سن کرتے ہیں تاہم انجیکشن سے بھی لوکل انستھیزیا دیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس جدید طریقہ علاج سے مریض کو ہسپتال میں زیر علاج نہیں رہنا پڑتابلکہ آپریشن کے دن ہی چند گھنٹوں بعد مریض کو ڈسچارج کیا جاسکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.