سینیٹ الیکشن،ن لیگ کاسبکدوش ہونیوا لے ارکان کودوبارہ ٹکٹ دیناکافیصلہ
ہفتہ 24 جنوری 2015 16:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) سینیٹ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ نواز نے سبکدوش ہونے والے اراکین کو دوبارہ ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق ریٹائر ہونے والے آٹھ ن لیگی اراکین دوبارہ الیکشن میں کھڑے ہوسکیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نے آزمائے ہوئے بیادوں کو دوبارہ میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، ریٹائر ہونے والے آٹھ سینیٹرز کو دوبارہ نئے الیکشن کیلئے ٹکٹ دیا جائے گا، سبکدوش ہونے والے سینیٹرز راجہ ظفر الحق، پرویز رشید، مشاہد اللہ کو دوسری باری ملنے کا امکان ہے، جب کہ جعفر اقبال، ظفر علی شاہ، ساجد میر، سردار یعقوب ناصر، نجمہ حمید کا نام بھی سینیٹ الیکشن کیلئے دینے جانے کا واضح امکان شامل ہے۔
صوبائی سطح پر پاکستان مسلم لیگ کو پنجاب سے نو ، بلوچستان سے پانچ ، جب کہ خیبرپختونخوا سے ایک یا دو نشستیں کی توقع ہے، پنجاب میں پیپلزپارٹی کی تین میں سے دو نشستیں بھی ن لیگ کو ملنے کی توقع ہے، جس کے بعد سولہ سیٹیں ملنے سے سینیٹ میں ن لیگ کیا رکان کی تعداد24ہوجائیگی، تاہم دوسری نشستوں پر ٹکٹ دینے کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کریگا۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ سینیٹ کے انتخابات تین مارچ کو منعقد کیے جائیں گے، جس کے بعد موجودہ باون اراکین اپنی مدت پوری ہونے کے بعد سبکدوش ہو جائیں گے، سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ بارہ فروری سے شروع ہونے کا امکان ہے،جب کہ ان کی جانچ پڑتال کا عمل سولہ اور سترہ تاریخ کو کیا جائے گا۔
کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت 20بیس اور اکیس فروری کو کی جائے گی، امیدوار پچیس فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ پنجاب اور سندھ کی گیارہ گیارہ نشستوں پر امیدواروں کا انتخاب ہوگا، جب کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی باری باری نشستوں پر انتخابات ہوں گے جس کے لئے متعلقہ صوبائی اسمبلیوں کے ارکان ووٹ ڈال سکیں گے۔ فاٹا کے چار سینیٹرز کا انتخاب فاٹا کے ارکان قومی اسمبلی کریں گے، جب کہ وفاقی دارالحکومت سے دو امیدواروں کا انتخاب ارکان قومی اسمبلی کریں گےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.