برازیل، ساؤ پالو میں پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافے کیخلاف احتجاجی مظاہرین کیخلاف آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال ،چارافراد گرفتار
ہفتہ 24 جنوری 2015 17:17
ساؤپالو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) ساؤ پالو کے ہنگاموں پر قابو پانے والی پولیس نے گزشتہ روز پبلک ٹرانسپورٹ کے اضافے کے خلاف احتجاج کرنیوالے ہزاروں مظاہرین کو منتشر کر نے کے لئے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کیں۔جریدہ او ایسٹاڈو ڈی ساؤپالو کی اطلاع کے مطابق ایک مقامی رپورٹر ٹانگ میں ربڑ کی گولی لگنے کی وجہ سے زخمی ہو گیا ، یہ کرایوں میں اضافے کے خلاف تازہ ترین احتجاج تھا۔
چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
اس مظاہرے کا اہتمام ”پاسی لیوری“(مفت کرایہ تحریک) نے کیاتھا ، یہ وہی تنظیم ہے جس کا ان احتجاجی مظاہروں کے پیچھے ہاتھ تھا جس نے 2013ء میں فٹ بال فیڈریشن کپ کو گہنا دیا تھا اور ایک ایسی ملک گیر تحریک اختیار کرگیا جس نے برازیل کی حکومت کو ہلا کر رکھ دیا ۔منتظمین کا کہنا ہے کہ 15ہزار عوام ، جن میں زیادہ تر طلباء شامل تھے ،زیریں ساؤ پالو تک گزشتہ مارچ میں حصہ لیا ، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی تعداد صرف 1200تھی ۔
پولیس نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ انہیں اشک آور گیس اور ربڑ کی گولیاں چلانے پر مجبور ہونا پڑا جب کئی مظاہرین نے ان پر دیسی ساختہ بم پھینکے ۔ریلی کے اختتام پر گڑ بڑ کے دوران کم ازکم ایک بینک کو تہس نہس کردیا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.