حکمرانوں کی نااہلی سے ملک آئے روز سنگین بحرانوں میں گھرتا جا رہا ہے بجلی کا شدید بحران بھی آنے والا ہے،سردار دوست محمد کھوسہ
ہفتہ 24 جنوری 2015 19:20
ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) حکمرانوں کی نااہلی سے ملک آئے روز سنگین بحرانوں میں گھرتا جا رہا ہے بجلی کا شدید بحران بھی آنے والا ہے افسوس ناک صورتحال ہے کہ عوام سیاسی حکمرانوں کی بجائئے عسکری قیادت کی طرف سے دیکھنے لگ گئے ہیں گذشتہ پانچ سالوں میں ڈیرہ غازی خان شہر کو اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرا کے جدید ترقی یافتہ شہر بنایا لیکن موجودہ عوامی نمائندوں نے بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے اب لوگ لغاری گروپ کو چھوڑ کر ہمارے گروپ میں شامل ہو رہے ہیں سہرانی برادری کے ہمارے ساتھ شمولیت خوش آئند ہیں ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ نے قصبہ سہرانی میں اظہار خیال کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر سہرانی قبیلہ کے چیف حاجی لعل خان سہرانی نے ساتھیوں سمیت لغاری گروپ چھوڑ کر کھوسہ گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا شمولیت کر نے والوں میں سانو ل خان سہرانی ،محمد سرفراز خان ،ماسٹر محمد بخش ،غلام نبی ،عبد الغفور لغاری ،محمد علی نورانی ،غلام شبیر خان سہرانی ،سہراب خان، غلام شبیر صدقانی ،حاجی ریاض، حشمت اللہ، عبد الستار، میر ہزار خان، الٰہی بخش و دیگر شامل تھے ڈاکٹر گلزار کی موجودگی میں سردار دوست محمد خان کھوسہ نے شامل ہو نے والوں کا خیر مقدم کیا سردار دو ست محمد خان کھوسہ نے کہا ملک میں بجلی ،گیس اور پٹرول کے بحرانوں کی وجہ سے اب عوام وزیر اعظم کو قائد قلت کا خطاب دے رہے ہیں نواز لیگ کی ناہلی سے عوام اپنے دکھوں کا مداوا کے لئے عسکری قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں انہوں ے کہا مقامی ممبران اسمبلی چند ترقیاتی کا م کر ا کے ترقی کا ڈھول پیٹ رہے ہیں انہوں نے کہا نواز لیگ کی ہوا اکھڑ چکی لغاری گروپ عوام کی توقعات پر پورا نہیں اترا آنے والے دنوں میں لغاری گروپ کی اہم شخصیات ہمار گروپ میں شامل ہو نے کے لئے تیا رہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.