شان مصطفی مارچ ثابت کرے گا کہ کراچی نبی کے غلاموں کا شہر ہے، محمد اسلام
ہفتہ 24 جنوری 2015 20:22
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے امیر محمد اسلام نے کہا کہ آج جماعت اسلامی کراچی کے تحت ہونے والا شان مصطفی ملین مارچ اُمت مسلمہ کی آواز ثابت ہوگا۔ کراچی کے عوام ملین مارچ میں بھرپور طریقے سے شرکت کرکے ثابت کردیں گے کہ کراچی نبی کے غلاموں کا شہر ہے۔ فرانس کے اخبار نے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کرکے 2 ارب مسلمانوں کے ایمان کو چیلنج کیا ہے۔
مسلمان حرمت رسول پر اپنی جانیں قربان کردیں گے۔(جاری ہے)
آج کراچی کے عوام شان مصطفی ملین مارچ میں شریک ہوکر ثابت کردیں گے کہ مسلمان اپنے نبیﷺ کی توہین کسی قیمت پر برداشت نہیں کریں گے۔ محمد اسلام نے کہا کہ حضورﷺ کی ذات مبارکہ رحمت ہی رحمت تھی۔اسلام کو دہشت گرد قرار دینے والے دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔ مغرب نے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کرکے دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی جانب دھکیل دیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ کراچی کا بچہ بچہ آج کے مارچ میں شریک ہوگا اور نبی سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں کورنگی، لانڈھی قائد آباد، گلشن حدید، اسٹیل ٹاوٴن، بھینس کالونی، پیپری، بلال کالونی، شیرپاوٴ کالونی، قیوم آباد ودیگر علاقوں سے خصوصی بسیں بھی چلائی جائیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.